Book Name:Hazrt e Abduallah Bin Mubbarak Or Ulama ki Khidmat

اے اللہ پاک! میں تجھ سے داخل ہونےکی اور نکلنےکی بھلائی مانگتاہوں ، اللہ پاک کے نام سے ہم(گھر میں) داخل ہوئے اوراسی کے نام سے باہرآئےاوراپنے ربِّ کریم پر ہم نے بھروسا کیا۔ (ابوداود ، ۴ / ۴۲۰ ،  حدیث :  ۵۰۹۶)دعاپڑھنےکے بعد گھروالوں کو سلام کرےپھر بارگاہِ رسالت میں سلام عرض کرےاس کےبعدسورۃُ الاِخلاص شریف پڑھے۔ اِنْ شَآ ءَاللہ!روزی میں بَرکت اور گھریلوجھگڑوں سے بچت ہو گی ، ٭اگر ایسے مکان(خواہ اپنے خالی گھر)میں جانا ہو کہ اس میں کوئی نہ ہو تو یہ کہئے : اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللہِ الصّٰلِحِیْن ترجمہ : “ ہم پر اوراللہ کریم کے نیک بندوں پر سلام “ تو فِرِشتےاس سلام کاجواب دیں گے۔ (رَدُّالْمُحتار ، ۹ /  ۶۸۲)یااس طرح کہے : اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ (یعنی یا نبی آپ پر سلام )کیونکہ حضورِ اکرمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَکی رُوحِ مبارَک مسلمانوں کے گھروں میں تشریف فرماہوتی ہے۔ (بہارِشريعت ، حصّہ۶ا ص۹۶ ، شرح الشّفاء للقاری ، ۲ / ۱۱۸)٭جب کسی کےگھرمیں داخل ہوناچاہیں تو اِس طرح کہئے : السلامُ علیکمکیامیں اندرآ سکتا ہوں؟٭اگر داخلےکی اجازت نہ ملے تو بخوشی لوٹ جائیے ہوسکتا ہے کسی مجبوری کے تحت صاحبِ خانہ نےاجازت نہ دی ہو ، ٭جب آپ کے گھر پر کوئی دستک دے تو سُنّت یہ ہےکہ پوچھئے : کون ہے؟باہر والےکو چاہئےکہ اپنا نام بتائے : مثلاً کہے : محمدالیاس۔ نام بتانے کےبجائےاس موقع پرمدینہ!میں ہوں!دروازہ کھولووغیرہ کہناسنّت نہیں ، ٭جواب میں نام بتانے کے بعددروازےسےہٹ کر کھڑے  ہوں تاکہ دروازہ کھلتےہی گھرکےاندر نظرنہ پڑے۔

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب ، بہارِ