Book Name:Tahammul Mizaji ki Fazilat

عشقِ رسول کی شمعیں بھی روشن کرے گا۔

ہر عمل کا ردِّ عمل ہے

               پیاری پیاری اسلامی بہنو! ہم سچ بولنے کے بارے میں سُن رہی تھیں ۔ یاد رہے!ہر عمل کا ردِّ عمل ہوتا ہے ، سچ چونکہ ایک نیک عمل اور اچھا کام ہے اس لیے اس کا رَدِّ عمل (Reaction) بھی بہترین ہوتا ہے۔ خود احادیثِ مبارکہ میں سچے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے سچ بولنے کی ترغیبات ارشاد فرمائی ہیں۔ آئیے!سچ بولنے کی ترغیب پر مشتملدو (2)احادیثِ طیّبہ سنتی ہیں :

   (1ارشادفرمایا : تم پر سچ بولنا لازم ہے کیونکہ یہ نیکی کے ساتھ ہے اور یہ دونوں جنت میں(لے جاتے) ہیں۔

 (الاحسان ، کتاب الحظر والاباحۃ ،  باب الکذب ،  ۷ / ۴۹۴ ، حدیث : ۵۷۰۴)

   (2ارشادفرمایا : بے شک سچائی بھلائی کی طرف ہدایت دیتی ہے اور بھلائی جنت کی طرف لے جاتی ہے۔ آدمی برابر سچ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ نہایت سچا ہو جاتا ہے۔

(بخاری ،  کتاب الادب ،  باب قول اللہ تعالی :  یا ایّہا الذین آمنوا اتقوا اللہ۔ ۔ ۔  الخ ،  ۴ / ۱۲۵ ،  حدیث :  ۶۰۹۴)

سچ کی برکات

               پیاری پیاری اسلامی بہنو! معلوم ہوا! سچ کی بڑی برکتیں ہیں ، مثلاً*سچ ایک نیکی ہے۔ *جنّت میں لے جانے والا کام ہے۔ *بھلائی کی طرف لے جاتا ہے۔ *بھلائی کو پانے کا ذریعہ ہے۔ *جنتیوں کے اعمال میں سےہے۔ *دنیا میں نجات دلاتا ہے۔ *قبرکو نورانی کرنےکا سبب ہے۔ *آخرت میں بھی فائدے کا سبب ہے۔ *معاشرے میں روشنی پھیلتی ہے۔ *معاشرہ سنوار دیتاہے۔ *ذہنی سکون فراہم کرتا ہے۔ *سچا انسان ہمیشہ فائدے میں رہتا ہے۔ *انسان کو اعتماد والا بنا