Book Name:Tahammul Mizaji ki Fazilat

اختیار کرنی چاہیے جو فکرِ آخرت سے بے قرار ہوں۔ *اُن کی صحبت اختیار کرنی چاہیے جو موت ، قبر ، میدانِ محشر اور خوفِ دوزخ سے رو تی ہوں۔ *اُن کےساتھ رہنا چاہیے جو سنت و شریعت کے مطابق زندگی گزارتی ہوں۔

                             اے کاش!ہمیں اُن  اسلامی بہنوں کی صحبت نصیب ہوجائے*جوتِلاوتِ قرآن کرنے والی  ہیں*علمِ دِین بالخصوص فرض علومسیکھنے سکھانے والی  ہیں* مَدَنی انعامات پرعمل اور  روزانہ غور و فکر کرنے والی ہیں ، *پابندی کے ساتھ اجتماعات میں شرکت کرنے والی ہیں ، *اپنا وقت فضولیات میں بربادکرنے کے بجائے مکتبۃ المدینہ سے جاری ہونے والی کتابوں ، رسالوں ، ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور خصوصاً ہفتہ واررِسالے کا مطالعہ کرنے والی ہیں ، *8مَدَنی کاموں میں عملی طورپرشرکت کرکے وَقْت کی قُربانی دینے والی ہیں ، * رَمَضانُ المبارَک کے فرض روزے رکھنے کے ساتھ ساتھ نفل روزے رکھنے والی ہیں۔ اُن اسلامی بہنوں کے ساتھ دوستی کرنی چاہیے جو اللہ  پاک اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسے سچی پکی مَحَبَّت رکھنے والی ہوں۔ اَلْغَرَض!ہماری دوستیاں صرف  وصرف رضائے الٰہی کی خاطر اور شریعت کے مطابق ہونی چاہئیں۔

                             پیاری پیاری اسلامی بہنو! اچھی اور نیک صحبت انسان کو اچھا اور نیک بنادیتی ہے جبکہ بُری صحبت بُرائیوں کی طرف لے جاتی ہے۔ اچھی اور نیک صحبت پانے کا ایک بہترین ذریعہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کا پیارا پیارا مَدَنی ماحول بھی ہے۔ آپ بھی اس مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے ، اس سے جہاں نیک صحبت نصیب ہوگی وہیں ہمیشہ سچ بولنے اور جھوٹ سے بچنے کا بھی ذہن بنے گا۔ لہٰذا آج ہی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے  اور مَدَنی انعامات پر عمل شروع کر دیجئے۔ مَدَنی انعامات پر عمل جہاں جھوٹ ، غیبت ، چغلی اور گالی سے بچائے گا وہیں دل میں خوفِ خدا اور