Book Name:Andheri Qabar

رہی ہوں آج رات قبر میں کس نے پسینہ صاف کیا ہو گا!اے بابا جان! کل رات تک توآپ جب بھی مجھے پکارتے تھے میں آ جاتی تھی آج رات قبر میں آپ نے کسے پکارا ہو گا اورپکار سُن کر کون آیا ہو گا!اے بابا جان!کل رات جب آپ کوبھوک لگی تھی تو میں نے کھانا پیش کیا تھا ، آج رات جب قبر میں بھوک لگی ہو گی تو کھاناکس نے دیا ہو گا! اے بابا جان! کل رات تک تو میں آپ  کے  لئے طرح طرح  کے  کھانے پکاتی رہی ہوں آج قبر کی پہلی رات کس نے پکایا ہو گا!

               حضرت سیِّدُنا حسن بصری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ غم کی ماری اور دکھیاری چھوٹی بچی کی یہ درد بھری باتیں سن کر روپڑے اور قریب آ کر فرمایا : اے بیٹی! اِس طرح نہیں بلکہ یوں کہو : اے بابا جان! دفْن کرتے وَقت آپ کا چِہرہ قبلہ رُخ کیا گیاتھا ، کیاآپ بھی اُسی حالت پرہیں یا چہرہ دوسری طرف پھیر دیا گیا ہے؟اے بابا جان!  آپ کو صاف ستھراکفن پہناکر دفنایا گیا تھا کیا اب بھی وہ صاف ستھرا ہی ہے ؟اے بابا جان! آپ کو قَبْر میں صحیح و سالِم بدن  کے  ساتھ رکھا گیاتھا ، کیااب بھی جسم سلامت ہے یا اُسے کیڑوں نے کھا لیا ہے؟ اے بابا جان!عُلَما فرماتے ہیں کہ قبر کی پہلی رات بندے سے ایمان  کے  بارے میں سُوال کیا جائے گا تو کوئی جواب دے گا اور کوئی مایوس رہے گا توآپ نے اس سُوال کا دُرست جواب دے دیا ہے یاناکام رہے ہیں؟ اے بابا جان! عُلَما فرماتے ہیں کہ بعض مُردوں پر قَبْر کُشادَگی کرتی ہے اور بعض پر تنگی تو آپ پر قَبْر نے تنگی کی ہے یا کُشادَگی؟ اے بابا جان!عُلَما فرماتے ہیں کہ کسی میِّت  کے  کفن کو جنّتی کفن سے اور کسی  کے  کفن کو جہنَّم کی آگ  کے  کفن سے بدل دیا جاتا ہے توآپ کا