Book Name:Andheri Qabar

بنائیے۔(فیضان داتا علی ہجویری ، ص۷)*سنجیدگی اپنایئے!گھر میں تُو تکار ، اَبے تَبے اور مذاق مسخری کرنے ، بات بات پر غصّے ہو جانے ، کھانے میں عیب نکالنے ، چھوٹے بھائی بہنوں کو جھاڑنے ، مارنے ، گھرکے بڑوں سے اُلجھنے اور بحث کرنےکی عادَت ہو تو اپنا  رَوَیّہ یکسر تبدیل کرلیجئے ، ہر ایک سے مُعافی تَلافی کر لیجئے۔ (فیضان شمس العارفین ، ص۲۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                        صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب ، بہارِ شریعت حصّہ 16(312صفحات)اور 120 صَفَحات کی کتاب “ سُنّتیں اور آداب “ اور امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دو رسالے “ 101 مدنی پھول “ اور “ 163 مدنی پھول “ ھدِيَّةً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنّتوں کی تربیت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                          صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

آئندہ ہفتہ وار اجتماع کی جھلکیاں

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اِنْ شَآءَاللہ!آئندہ ہفتے کے بیان کا موضوع  ہوگا “ حضرت عبداللہ بن مبارک اور علما کی خدمت “ جس میں ہم حضرت عبداللہ بن مبارکرَحمۃُاللہِ عَلَیْہ کے مقام و مرتبے کے ساتھ ساتھ ان کی علم و علما سے محبت اور علمائے کرام کی خدمت کے واقعات بھی سننے کی سعادت حاصل کریں گے۔ لہٰذا!آئندہ جمعرات بھی اجتماع میں حاضری کی درخواست ہے ، نہ صرف خودآنے کی بلکہ اِنفرادی کوشش کرکے دوسروں کو بھی ساتھ لانے کی کوشش کیجئے۔