Book Name:Andheri Qabar

جس گھر میں اللہ پاک  کا ذکر نہیں کیا جاتا ، ان کی مثال زند ہ اورمُردہ کی ہے۔ ( بخاری ، کتا ب الدعوات ، باب فضل ذکر اللہ  ، ۴  / ۲۲۰ ،  حدیث :  ۶۴۰۷)*گھر میں آتے جاتے بُلند آواز سے سلام کریں۔ *والدیا والدہ کو آتے دیکھ کر تعظیماً کھڑے ہو جائیں۔ *دِن میں کم ازکم ایک بار اسلامی بھائی والد صاحب اور اسلامی بہنیں ماں کا ہاتھ اور پاؤں چُوما کریں۔ *والدین کے سامنے آواز دِھیمی رکھیں ، ان سے آنکھیں ہر گز نہ ملائیں۔ *ان کاسونپا ہوا ہر وہ کام جوخِلافِ شرع نہ ہو فوراً کر ڈالیں۔ *ماں بلکہ گھر(اور باہر) کے ایک دِن کے بچے کو بھی’’آپ‘‘ کہہ کر ہی مخاطَب ہوں۔ *اپنے محلہ کی مسجدکی عشاء کی جماعت کے وقت سے لیکر دو گھنٹے کے اندر سو جایا کریں۔ *کاش!تہجد میں آنکھ کھل جائے ورنہ کم ازکم نمازِ فجر تو بآسانی (مسجد کی پہلی صف میں باجماعت)مُیسر آئے اور پھر کام کاج میں بھی سستی نہ ہو۔ *  گھر میں اگر نمازوں کی سُستی ، بے پردگی ، فلموں ، ڈراموں اور گانے باجوں کا سلسلہ ہو تو بار بار نہ ٹوکیں۔ *    گھر میں کتنی ہی ڈانٹ بلکہ مار بھی پڑے ، صبر صبر اور صبر کیجئے ، اگر آپ زبان چلائیں گے تو ’’مدنی ماحول‘‘بننے کی کوئی اُمید نہیں بلکہ مزید بِگاڑ پیدا ہو سکتا ہے *بے جاسختی کرنے سے بسا اوقات شیطان لوگوں کو ضدی بنا دیتا ہے۔ لہٰذا غصہ ، چڑچڑا پن اور جھاڑنے وغیرہ کی عادت بالکل ختم کر دیں۔ *   گھر میں روزانہ فیضانِ سُنّت کا درس ضرور ضرور دیں یا سُنیں۔ *اپنے گھر والوں کی دُنیا و آخرت کی بہتری کیلئے دِل سوزی کے ساتھ دُعابھی کرتے رہیں کہ دُعا مومن کا ہتھیار ہے*گھر والوں کو گناہوں  بھرے چینلزسے چھٹکارا دلا کر صرف اور صرف مدنی چینلدکھانے کی ترکیب