Book Name:Andheri Qabar

اللہپاک کے ذمّۂ کرم پر ہے کہ اس کی مَغْفِرت فرمادے۔ (ابوداؤد  ،  کتا ب الصلوۃ  ،  با ب المحا فظۃ علی وقت الصلوات ، ۱ /  ۱۸۶ ،  حدیث :  ۴۲۵)

دُوسرا عمل  صدقہ دینا

                             قبر کی تاریکی کو روشنی میں اور قبر کی وحشت کو  اطمینان و سکون میں بدلنے کا ایک اور عمل اللہ پاک کی راہ میں صدقہ کرنا بھی ہے۔ فرمانِ مصطفےٰ ہے :  اِنَّ الصَّدَقَۃَ لَتُطْفِئُ عَلٰی  اَہْلِہَا حَرَّ الْقُبُوْرِ بے شک صَدَقہ کرنے والوں کو صَدَقہ قَبْر کی گرمی سے بچاتا ہے وَ اِنَّمَا یَسْتَظِلُّ الْمُؤْمِنُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فِیْ ظِلِّ صَدَقَتِہٖ ، اور بِلاشُبہ مُسَلمان  قيامت کے دن اپنے صَدَقہ کے سائے ميں ہوگا۔ (شُعَبُ الايمان ،  باب الزکاة ،  التحریض علی صدقة التطوع ، ۳ / ۲۱۲ ،  حديث : ۳۳۴۷)

دعوتِ اسلامی کو عطیات دیجئے

                             پیارے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہعاشقانِ رسول  کی مسجد بھرومدنی تحریک “ دعوتِ اسلامی “ کی دُنیا بھر میں دُھوم دھام ہے ، دعوتِ اسلامی خدمتِ دِین کے کم  وبیش 108 شعبہ جات میں مدنی کام کر رہی ہے ، ان شعبہ جات میںجامعۃ المدینہ(للبنین و للبنات)بھی ہے ، جس کے ذریعے اب تک ہزاروں عُلمائے کرام تیارہوئے اوراپنی خدمات کو مختلف شعبہ جات(Departments) میں پیش کرکے دِینِ اسلام کی سربُلندی میں اپنا حصہ شامل کیے ہوئے ہیں ، اسی طرح ہزاروں اسلامی بہنیں بھی عالمہ کورس(درسِ نظامی) کرکے کئی شعبہ جات میں اپنی خدمات پیش کیے ہوئے ہیں ، مدرسۃ المدینہ(للبنین و للبنات) سے بھی ہزاروں بچے اور بچیاں حفظِ قرآن کی