Book Name:Andheri Qabar

                             رَسُولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : جھوٹ گُناہ کی طرف لے جاتاہے اور گُناہ جہنَّم کی  طرف لے جاتا ہے اور بے شک بندہ جُھوٹ بولتا رہتا ہے ، یہاں تک کہ اللہ  پاک کے نزدیک کذّاب یعنی بہت بڑا جُھوٹا ہوجاتا ہے۔ (بخاری  ،  کتاب الادب ،  باب قول  اللہ تعالیٰ یا اَیُّھَا الَّذِیْنَالخ ،  ۴ / ۱۲۵ ،  حدیث : ۶۰۹۴)یعنی باربار جھوٹ بولنا بندے کو اللہ پاک کی بارگاہ میں رُسوا کر دیتا ہے۔

دوسرا عمل  خیانت

                             دوسرا وہ عمل جس سے بچنا  بندے کو قبر میں فائدہ دے سکتا ہےوہ ہے خیانت۔ رَسُولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشاد فرمایا : جو اپنے بھائی کو کسی معاملے میں  مشورہ دے حالانکہ وہ جانتا ہے کہ دُرستی اس کے علاوہ میں ہے اس نے اس کے ساتھ خیانت کی۔ (ابوداؤد ، کتاب العلم ، باب کراھیۃ منع العلم ، ۳ / ۴۴۹ ،  حدیث : ۳۶۵۷)یعنی اگر کوئی مسلمان کسی سے مشورہ کرے اور مشورہ دینے والاجان بوجھ کر غلط مشورہ دے تاکہ مشورہ لینے والا مصیبت میں گرفتار ہوجائے تو ایسا مشیر( یعنی مشورہ دینے والا)پکا خائن(یعنی خیانت کرنے والا)ہے۔ (مراۃ المناجیح ، ۱ / ۲۱۲)

  اللہ پاک ہمیں ہر قسم کی خیانت سے محفوظ فرمائے۔ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اُمّتِ مُسلِمہ کی خیرخواہی کرتے ہوئے سمجھانے کی کوشش فرمارہے ہیں کہ

جو دُکانیں خِیانت سے چمکائیں گے!         کیا اُنہیں زَر کے اَنبار کام آئیں گے؟

   قہرِ قَہّار سے کیا بچا پائیں گے؟              جی نہیں ، نارِدوزخ میں لے جائیں گے