Book Name:Andheri Qabar

مالِ دنیا ہے دونوں جہاں میں وبال                   آئیگا قَبر میں ساتھ ہرگز نہ مال

(وسائلِ بخشش مرمم ، ص۶۵۵)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                          صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

تیسرا عمل  چُغْلی

               ہم اُن اعمال سے متعلق سُن رہے ہیں جن سے بچنا قبر میں راحت و سکون کا باعث بنتا ہے ، ان میں سے ایک چُغْلی بھی ہے۔ لوگوں میں فساد کروانے کے لئے اُن کی باتیں ایک دوسرے تک پہنچانا چغلی ہے ۔  (شرح مسلم للنووی ،  کتاب الايمان ، باب بیان غلظ تحریم النمیۃ ، ۲ / ۱۱۲)اللہ کےنبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمان ہے : اللہپاک کے بُرے بندے وہ ہیں جو چُغل خوری کرتے ، دوستوں میں جُدائی ڈالتے اور نیک لوگوں کے عیب تلاش کرتے ہیں۔ (مسند احمد ، مسند الشامیین ،  ۶ /  ۲۹۱ ،  حدیث ۱۸۰۲۰)  لہٰذا ہمیں چغل خوری سےبھی بچنا چاہیے۔

               اللہ پاک ہمیں چُغْلی سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 

چوتھا عمل پیشاب کے چھینٹوں سے نہ بچنا

پىارے اسلامى بھائىو!ایسے کام جو قبر کے عذاب کا باعث بن سکتے ہیں ، ان میں سے چوتھا کام پیشاب کے چھینٹوں سے نہ بچنا ہے۔ اپنے کپڑوں اور بدن کی پاکی کا خیال نہ رکھنا یقیناً ایک خراب عادت ہے ، جو بندے کو کئی دِینی فوائد سے محرومی کے