Book Name:Andheri Qabar

سعادت پا چکی ہیں۔ صرف جامعۃ المدینہ(للبنین و للبنات) ، مدرسۃ المدینہ(للبنین و للبنات)اورمدنی چینل کے سالانہ اخراجات کروڑوں نہیں اربوں روپے میں ہیں۔ ماہِ رجب ، شعبان اور رمضان میں تو ویسےبھی لوگ عام روٹین سے زیادہ صدقہ و خیرات کرنے کی طرف مائل ہوتےہیں ۔ لہٰذا ہم خود بھی دعوتِ اسلامی کے جملہ مدنی کاموں کے لیے زکوٰۃ و صدقات اور مدنی عطیات جمع کروائیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے رِشتے داروں ، پڑوسیوں اور دوستوں پر اِنفرادی کوشش کرکے انہیں بھی راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل بتا کران سے بھیمدنی عطیات (چندہ / فنڈ) جمع کرنے کی بھرپورکوشش کریں۔ حضرتِ سيدنا ابوہُریرہ رَضِیَ اللہ عَنْہ سے روايت ہے ، مکے مدینے کے تاجدار ، دو جہاں کے سردار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : اگر سو(100) ہاتھوں ميں صَدَقہ گزرا تو سب کو وَيسا ہی ثواب ملے گا جيسا دينے والے کیلئے ہے اور اس (دینے والے)کے اَجر ميں کچھ کمی نہ ہو گی۔ (تاریخ بغداد ، بشیر بن زیاد البلخی ،  ۷ / ۱۳۵ ، رقم : ۳۵۶۸) اےکاش ہماری کوششوں سے دیا ہوا یہ صدقہ دونوں جہانوں میں ہمیں کامیاب کرے گا۔  اِنْ شَآءَ اللہ

تیسرا عمل  تِلاوتِ قرآن کرنا

               اے عاشقانِ رسول!ہم قبر میں کام آنے والے اعمال سے مُتَعلِّق سُن رہے تھے۔ ان میں سے ایک تلاوتِ قرآن بھی ہے۔ فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے : قرآنِ کریم کی تلاوت کیا کرو  کہ یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شَفاعت کرنے کے لئے آئے گا۔ (مسلم ،  کتاب صلاۃ المسافرین وقصرہا ،  باب فضل قراۃ