Book Name:Khof e Khuda Main Rone Ki Ahamiyat
)1( ایک ہزار د ن کی نیکیاں
جَزَی اللّٰہُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَّا ھُوَ اَھْلُہٗ
حضرت ابنِ عباس رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا سے رِوایت ہے ، سرکارِمدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : اس کو پڑھنے والے کے لئے ستّر فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔ ([1])
)2(گویا شبِ قدر حاصل کرلی
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ : جس نے اس دُعا کو 3مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔ ([2])
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم
(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کاشیڈول (بیرون ملک) ، 27فروری2019ء
(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : غور و فکر : 5منٹ ،
کل دورانیہ15منٹ
*اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : خطبے میں حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا نامِ پاک سُن کر دل میں دُرُود پڑھیں کہ زَبان سے سُکوت( یعنی خاموشی ) فرض ہے۔ (فتاویٰ رضویہ ، ۸ / ۳۶۵)*’’دُرِّمختار “ میں ہے : خطبے میں کھانا پینا ، کلام کرنا اگرچِہ سُبْحٰن اللہ کہنا ، سلام کا جواب دینا یا نیکی کی بات بتانا حرام ہے۔ (دُرِّمُختار ، ۳ / ۳۹) *اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : بحالتِ خطبہ چلنا حرام ہے۔ یہاں تک عُلَمائے کرام فرماتے ہیں : اگر ایسے وقت آیا کہ خطبہ شروع ہو گیا تو مسجِد میں جہاں تک پہنچا وَہیں رُک جائے ، آگے نہ بڑھے کہ یہ عمل ہو گا اور حالِ خطبہ میں کوئی عمل رَوا( یعنی جائز ) نہیں ۔ (فتاویٰ رضویہ ، ۸ / ۳۳۳)*اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : خطبے میں کسی طرف گردن پھیر کر دیکھنا ( بھی) حرام ہے۔ (فتاویٰ رضویہ ، ۸ / ۳۳۴)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد