Khof e Khuda Main Rone Ki Ahamiyat

Book Name:Khof e Khuda Main Rone Ki Ahamiyat

بدلے میں) جنّت میں کھائیں گے وہ عِوَض ( یعنی بدلہ ) اِس سے بہتر بھی ہوگا اور زِیادہ بھی۔ حدیث بالکل اپنے ظاہری معنیٰ پر ہے ، واقعی اُس وقت روزہ دار کی ہر ہڈّی و جوڑ بلکہ رگ رگ تسبیح( یعنی اللہ پاک کی پاکی بیان) کرتی ہے ، جس کا روزہ دار کو پتا نہیں ہوتا مگرسرکار ِ مدینہ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   سنتے ہیں۔ (مرآۃ المناجیح ، ۳ / ۲۰۲ملخصاً)

(امیر ِاہلسنت   دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ   فرماتے ہیں : )اگرمُطالَعہ کرلیا ہو تب بھی دونوں رِسالے(1)’’ کفن کی واپسی مَعَ رجب کی بہاریں‘‘اور(2)’’آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کا مہینا‘‘پڑ ھ لیجئے۔ نیز ہر سال  شَعْبانُ الْمُعَظَّممیں فیضانِ سُنّت جلداوّل کا باب’’فیضانِ رَمضان‘‘بھی ضَرور پڑھ لیا کریں۔ ہوسکے تو عِیْد ِمِعْرَاجُ النَّبِی کی نسبت سے 127یا27رسالے یا  جتنی توفیق ہو فیضانِ رَمَضان بھی تقسیم فرمائیے اور ڈھیروں ڈھیر ثواب کمائیے۔

تمام اسلامی بھائیوں سے بالعموم اور جامعاتُ المدینہ اور مدارِس المدینہ کے تمام قاری صاحبان ، اَساتِذہ ، ناظمین اور طلبہ کی خدمتوں میں بالخصوص تڑپتی ہوئی  گزارش ہے کہ براہِ کرم !(میرے جیتے جی اور مرنے کے بعد بھی)زکوۃ ، فِطرہ ، قربانی کی کھالیں اور دیگر چندہ جمع کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کیجئے۔ (اسلامی بہنیں دیگر اسلامی بہنوں اور محارِم کو چندےکی ترغیب دلائیں)خدا کی قسم !مجھے اُن اساتِذہ اور طلبہ کے بارے میں سُن کر بہت خوشی ہوتی ہے جو اپنے گاؤں یا شہر میں جانے کی خواہش کو قربان کرکے رمضان المبارک ، جامعات میں گزارتے اور اپنی مجلس کی ہِدایات کے مطابق چندے کے اسٹالز پر ذمّے داریاں سنبھالتے ہیں ، جو اساتذہ اور طلبہ بغیر کسی عذر کے صرف سُستی یا غفلت کے باعث دلچسپی نہ ہونے کا مُظاہرہ کرتے ہیں ان کی وجہ سے میرا دل روتا ہے۔

خصوصی نکتہ

 جو بھی اسلامی بھائی یااسلامی بہنیں چندہ اکٹھا کرنا چاہتے ہیں ، انہیں چندے کے ضروری احکام معلوم ہونا فرض ہے ، ہر ایک کی خدمت میں تاکید ہے کہ اگر پڑھ چکے ہیں تب بھی مکتبۃُ الْمدینہ کی کتاب ،  “ چندے کے بارے میں سوال جواب “  کا دوبارہ مطالعہ فرما لیجئے۔

دُعائے عطار

یااللہ پاک!رَمَضانُ الْمُبارَک میں چندے اور بقرعید میں کھالوں کے لیے کوشش کرکے جو عاشقانِ رسول میرا دل خوش کرتے ہیں ، تُوان سے ہمیشہ کے لیے خوش ہوجا اور ان کے صدقے مجھ پاپی و بدکار ، گنہگاروں کے سردار سے بھی ہمیشہ کے لیے راضی ہوجا۔ یااللہ پاک جو اسلامی بھائی اور اسلامی بہن(عذر نہ ہونے کی صورت میں)ہر سال تین(3) مہینوں