Book Name:Khof e Khuda Main Rone Ki Ahamiyat
ہے : رجب کے پہلے دن کا روزہ تین(3) سال کے گناہوں کو مٹادیتا ہے ، دوسرے دن کا روزہ دو سال کے اور تیسرے دن کا روزہ ایک سال کے گناہوں کو مٹادیتاہے ، پھر ہر دن کا روزہ ایک مہینے کے گناہوں کو مٹادیتاہے۔
(جامِع صغِیر لِلسُّیُوطی ، ص۳۱۱ ، حدیث : ۵۰۵۱ ، فَضائِلُ شَہْرِ رَجَب لِلخَلّال ، ص ۶۴)
اَلْحَمْدُلِلّٰہنفل روزوں کے بھی بڑے فضائل ہیں۔ آئیے!ترغیب کے لئے 2 احادیثِ مبارَکہ سنتے ہیں ، چنانچہ
(1)فِرشتے دُعائے مغفِرت کرتے ہیں
حضرت اُمِّ عُمارہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا فرماتی ہیں : حضورِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ میرے یہاں تشریف لائے ، میں نے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمتِ اقدس میں کھانا پیش کیا تو ارشاد فرمایا : “ تم بھی کھاؤ۔ “ میں نے عرض کی : میں روزے سے ہوں۔ تو رحمتِ عالم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : جب تک روزہ دار کے سامنے کھانا کھایا جاتا ہے ، فِرشتے اس( روزہ دار) کے لیے دُعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں ۔ (تِرمِذی ، ۲ / ۲۰۵ ، حدیث : ۷۸۵)
(2)روزہ دار کی ہڈیاں کب تسبیح کرتی ہیں
حضرت بِلال رَضِیَ اللہُ عَنْہ نبیِّ اَکْرَم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمتِ اقدس میں حاضِرہوئے ، اُس وقت حُضُورِ انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ناشتا کررہے تھے ، فرمایا : “ اے بِلال!ناشتا کرلو۔ “ عرض کی : “ یَارَسُوْلَاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! میں روزہ دار ہوں۔ “ رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : ہم اپنی روزی کھارہے ہیں اور بلال کا ر ِزق جنّت میں بڑھ رہا ہے۔ اے بلال ! کیا تمہیں خبر ہے کہ جب تک روزے دار کے سامنے کچھ کھایا جائے تب تک اُس کی ہڈّیاں تسبیح کرتی ہیں اور اسے فرشتے دُعائیں دیتے ہیں۔ ( شُعَبُ الْاِیمان ، ۳ / ۲۹۷ ، حدیث : ۳۵۸۶)
حکیْمُ الاُمَّت حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اس سے معلوم ہوا!اگر کھانا کھاتے میں کوئی آجائے تو اُسے بھی کھانے کے لیے بُلانا سُنَّت ہے ، مگر دِلی اِرادے سے بُلائے جُھوٹی تَوَاضُع (چھوٹی مہمان نوازی) نہ کرے ، اور آنے والا بھی جُھوٹ بول کر یہ نہ کہے : مجھے خواہش نہیں ، تاکہ بُھوک اور جُھوٹ کا اجتماع نہ ہوجائے ، بلکہ اگر ( نہ کھانا چاہے یا) کھانا کم دیکھے تو کہہ دے : بَارَکَ اللّٰہ( یعنی اللہ کریم بَرَکت دے)۔ یہ بھی معلوم ہوا!حضور پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے اپنی عبادات نہیں چُھپانی چاہئیں بلکہ ظاہر کردی جائیں تاکہ حُضُورِ انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اِس پر گواہ بن جائیں۔ یہ اظہار رِیا(یعنی دکھلاوا کرنا)نہیں۔ ( حضرت بلال رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے روزے کا سُن کر جو کچھ فرمایا گیا اُس کی شرح میں مفتی صاحب لکھتے ہیں : ) یعنی آج کی روزی ہم تو اپنی یہیں کھائے لیتے ہیں اور حضرت بلال رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اس کے عِوَض ( یعنی