Khof e Khuda Main Rone Ki Ahamiyat

Book Name:Khof e Khuda Main Rone Ki Ahamiyat

سےمسجِد سے مَحَبَّت کرنے اور اُس میں اپنا زِیادہ سے زِیادہ وَقْت گُزارنے   کی فضیلت حاصل ہوگی۔

12 مدنی کاموں میں سے ہفتہ وار اس مَدَنی کام “ یومِ تعطیل اعتکاف “ کی تفصیلی معلومات جاننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کے رسالے “ یومِ تعطیل اعتکاف “ کا مطالعہ کیجئے ، تمام اسلامی بھائی اس رسالے کا لازمی مطالعہ فرمائیں ، یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.netسے بھی پڑھا جاسکتا ہے۔

اس رسالے کے مطالعے سے مزید آپ جان سکیں گے*یومِ تعطیل اعتکاف کیا ہے؟*یومِ تعطیل اعتکاف کا شیڈول*مدنی کاموں کی مضبوطی کا ذریعہ * گاؤں گوٹھ اور دعوتِ اسلامی*یومِ تعطیل اعتکاف سے متعلق چند سوال جواب* یومِ تعطیل اعتکاف کے 14 فوائد وغیرہ

آیئے! ترغیب کے لئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستگی کا ایک واقعہ سنتے ہیں ، چنانچہ

نیکیوں کی توفیق مل گئی

کراچی کے ایک اسلامی بھائی کی پچھلی زِندگی گُناہوں میں گزر رہی تھی ، ہر ایک کے مُعامَلے میں ٹانگ اَڑانا ، لوگوں سے لَڑائی مول لینا ، بات بات پرماردھاڑ پر اُتر آنا جیسی بُرائیوں میں گِرِفْتار تھے۔ خُوش قسمتی سے ایک اسلامی بھائی کی اِنْفِرادی کوشِش پر یہ رَمَضانُ المُبَارَک کے آخری عَشَرے میں اپنے عَلاقے کی مسجد میں مُعْتَکِف ہو گئے۔ جہاں اُنہیں بہت سُکون مِلا۔ اُنہوں نے مزید 2 سال اِعْتِـکا ف کی سَعَادَت حاصِل کی۔ اُن کی مسجِد کے مُؤَذِّن صاحِب اِنْفِرادی کوشِش کرکے اُنہیں عاشقانِ رسول کی مدنی تَحریک دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکز فَیْضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِماع میں لے آئے۔ ایک مُبَلِّغِ دعوتِ اسلامی سُنّتوں بھرا بَیان  کر رہے تھے  جو سَر پر عِمامہ شریف کا تاج سجائے ہوئے تھے۔  مُبَلِّغ کے چہرے کی کَشِشْ اورنُورانیّت نے اُن کا دل موہ لیا اور وہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ اُنہوں نے ایک مُٹّھی داڑھی بھی سجا لی ۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اولیائے کرام  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  کا خوفِ خدا میں رونا

انبیاءکرام  علَیْہِمُ السَّلام کی طرح اللہ پاک کے نیک بندے یعنی اولیائےکرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن خوفِ خدا کے سبب کثرت سے آنسو بہاتے ہیں ۔ کئی اولیائے کرام  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے بارے میں منقول ہے کہ خوفِ خدا  میں