Book Name:Khof e Khuda Main Rone Ki Ahamiyat
کثر ت سے رونے کے سبب ان کی بینائی ختم ہو گئی ، مگر انہوں نے رونا نہیں چھوڑا۔ آئیے! ترغیب کے لیےخوفِ خدا میں رونے پر اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے 2 واقعات سنتے ہیں :
(1)حضرت ابو بِشر صالح مُرّی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ بہت بڑے مُحَدِّث اور زبردست مُبَلِّغ تھے۔ بیان کے دوران خود ان کی یہ کیفیت ہوتی تھی کہ خوفِ الٰہی سے کانپتے ، لرزتے رہتے اور اس قدر پُھوٹ پُھوٹ کر روتے جیسے کوئی عورت اپنے اکلوتے بچےکے مر جانے پر روتی ہے۔ کبھی کبھی توکثرت سے رونے اور بدن کے لرزنے سےان کے اعضاء کے جوڑ اپنی جگہ سےہِل جاتے تھے۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے خوفِ خدا کا یہ عالَم تھا کہ اگر کسی قبر کو دیکھ لیتے تو دو دو ، تین تین دن حیران وخاموش رہتے اور کھانا پینا چھوڑ دیتے ۔ (اولیائے رجال الحدیث ص۱۵۱ ، از خوفِ خدا )
(2)سُلطانُ الْہِنْدحضرت خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ پر خَوفِ خُدا اس قدر غالب تھا کہ ہمیشہ خوفِ الٰہی سے کانپتے اور گڑگڑاتے رہتے تھے ، لوگوں کوخَوْفِ خُدا کی تلقین کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کرتے : اے لوگو!اگر تم زمین کے نیچے سوئے ہوئے لوگوں کا حال جان لو تو مارے خوف کے کھڑے کھڑے پگھل جاؤ ۔ ([1])
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ اولیا!حضرت خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اور دیگر اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کا خوفِ خدا سے رونا مرحبا!6 رَجَبُ الْمُرَجَّب کو سلطانُ الہندحضرت خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا عُرس مُبارَک نہایت ہی عقیدت اور دُھوم دھام سے منایاجاتا ہے ، اس موقع پر ثواب پہنچانے اجتماعات کا اِہتمام کیا جاتاہے ، جس میں قرآن خوانی ، نعت خوانی ، سُنّتوں بھرے بیانات ، تقسیمِ رسائل وغیرہ کا اہتمام ہوتا ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوت اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں بالخصوص رَجَبُ الْمُرَجَّب کے شروع کے 6 دنوں میں تو مَدَنی مذاکروں کی خوب بہاریں ہوتی ہیں ، کئی شہروں سے عاشقانِ غریب نواز ، علمِ دین سیکھنے ، فیضانِ مَدَنی مذاکرہ لُوٹنے اور امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحبت کی برکتیں حاصل کرنے کے لیے عالمی مَدَنی مرکزفیضانِ مدینہ میں وقت گزارنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں ، ان کے علاوہ ملک و بیرونِ ہزاروں عاشقانِ غریب نوازاپنے اپنے شہروں میں اجتماعی طورپران مَدَنی مذاکروں میں شرکت کی سعادت حاصل کرتے ہیں ، ابھی بھی یہ مدنی مذاکرے جاری ہیں آپ بھی مدنی چینل کے ذریعے ان مدنی مذاکروں میں شرکت کی ضرورسعادت حاصل کریں۔