Book Name:Khof e Khuda Main Rone Ki Ahamiyat
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
اے عاشقانِ اولیا!آئیے! حضرت خواجہ غریب نوازرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا مختصراً ذکرِ خیر سنتے ہیں :
حضرت خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا نام حَسَن چشتی اَجمیری ہے ، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے مشہور اَلقابات میں مُعینُ الدّین ، غریب نواز ، سلطانُ الہِنْد اور عطائےرسول شامل ہیں۔ (معین الہند حضرت خواجہ معین الدین اجمیری ، ص۲۰ ملخصاً) حضرت خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نےاپنےاَخْلاق و کردَارسے اسلام کا بول بالافرمایا ۔ لاکھوں لوگوں کو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اپنی نگاہِ ولایت سے فیض بخشا۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اپنے خُلَفا اور شاگردوں کی ایسی جماعت تیار کی ، جس نے پاک و ہند کے کونے کونے میں دِین کا پیغام پھیلایا ۔ اللہ پاک حضرت خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خدمتِ دین کے صدقے ہمیں بھی نیکی کی دعوت عام کرنے کا جذبہ نصیب فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اے عاشقانِ اولیا!اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول جہاں خوفِ خدا کا پیکر بناتا ہے وہیں اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی سچی مَحَبَّت بھی دیتاہے۔ ہم بھی اسی مَدَنی ماحول سے ہردم وابستہ رہیں ، عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لیے 108 سے زائد شعبہ جات میں مَدَنی کام کر رہی ہے۔ انہی میں سے ایک “ مجلسِ لنگرِ رضویہ “ بھی ہے۔ مختلف مواقع پرہزاروں عاشقانِ رسول کو کھانا کھلایا جاتاہےمثلاًدَارُالسُنَّہ میں آنے والے مہمانوں ، مختلف سُنّتوں بھرے اجتماعات ، اجلاسوں ، مختلف مَدَنی کورسزمیں شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول ، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں ملک و بیرونِ ملک ہر سال ہزاروں عاشقانِ رسول پورے ماہِ رمضان اور آخری عشرے کے اِعتکاف کی سعادت حاصل کرتے ہیں ، ان عاشقانِ رسول کے لیے “ لنگرِ رضویہ “ (سحری و افطاری)کابہت بڑا اِنتظام کیاجاتا ہے تا کہ یہ عاشقانِ رسول دِلجمعی کے ساتھ علمِ دِین کے حلقوں اور مَدَنی مذاکروں میں بھرپورتوجہ کے ساتھ شرکت کر سکیں۔ دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے مَدَنی مذاکروں کے اجتماعات میں بھی عاشقانِ رسول کے لیے لنگرِ رضویہ کا اِہتمام کیا جاتاہے۔ لنگرِ رَضَویہ کی مد میں کروڑوں روپے کے اخراجات ہوتے ہیں ، اس کارِ خیر میں بھی کئی عاشقانِ رسول اپنا حصہ شامل کرتے ہیں ، اس سال بھی اِنْ شَآءَ اللہ ملک وبیرونِ ملک سینکڑوں مقامات پر پورے ماہ اور آخری عشرے کا اعتکاف ہوگا ، جس میں ہزاروں عاشقانِ رمضان ، ماہِ رمضان کی مبارک ساعتوں سے برکتیں لُوٹنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ تمام عاشقانِ