Khof e Khuda Main Rone Ki Ahamiyat

Book Name:Khof e Khuda Main Rone Ki Ahamiyat

*   حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام کے بارے میں آتا ہے کہ ایک دفعہ چالیس(40)دن تک سجدے کی حالت میں روتے رہے اور اللہ  پاک سے حیا کے سبب آسمان کی طرف اپنا سرنہ اٹھایا۔ اتنا زیادہ رونے کی وجہ سے  آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے آنسوؤں سے گھاس (Grass)اُگ آئی اور آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے سرکو ڈھانپ لیا۔ (حکایتیں اور نصیحتیں ، ص۱۳۵ بتغیر)

*   حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَامکے بارے میں مروی ہے : یہ جب نَماز کے لئے کھڑے ہوتے تو خوفِ خدا کے سبب اِس قَدَر روتےکہ ایک مِیل کے فاصِلے سے ان کے سِینے میں ہونے والی گِڑگڑاہٹ کی آواز سنائی دیتی۔

(اِحیاءُ الْعُلوم ،  ۴ / ۲۲۶از نیکی کی دعوت ، ص۲۷۳)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 مدنی کاموں میں سے ایک ”یوم ِتعطیل اعتکاف“

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!انبیائے کرام   عَلَیْہِمُ السَّلَام   کا خوفِ خدا میں ڈُوبے رہنا اور اس میں آنسو بہانا مرحبا۔ ہمیں بھی اپنے اندر خوفِ خدا پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی جہاں اور بے شمار بہاریں ہیں ، وہیں ایک بہار یہ بھی ہے کہ اس مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے خوفِ خدامیں رونا نصیب ہوتاہے۔ یہی مَدَنی ماحول فکرِ آخرت میں بے قراری کی کیفیت پیدا کرتا ہے۔ یہی مَدَنی ماحول قبر و آخرت کی یاد دل میں پیدا کرتا ہے۔ یہی مَدَنی ماحول غمِ مدینہ اور عشقِ رسول میں رونےکا ذہن دیتا ہے۔ لہٰذا آپ بھی اس مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں خوب خوب حصہ لیجئے۔ بالخصوص دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع ، ہفتہ وار مَدَنی مذاکرے اور ہر ماہ عاشقانِ رسول کے ساتھ قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنالیجئے۔ ان مَدَنی کاموں کی بَرَکت سے عاشقانِ رسول کی صحبت نصیب ہوگی جو دل میں رِقّت پیدا کرنے کے ساتھ فکرِ آخرت میں کڑھنے کا ذہن بیدار کرے گی۔ ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک  مَدَنی کامیَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکافبھی ہے۔ چُھٹی والے دن شہرکےمخصوص عَلاقوں اور گاؤں ، گوٹھوں میں جاکر وہاں کی مساجد کو آباد کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی عاشقانِ رسول کونیکی کی دعوت دےکرعِلمِ دِین سیکھنے ، سکھانے کا ذہن دیا جاتا ہے۔ *اَلْحَمْدُلِلّٰہیَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف  اسلامی بھائیوں کو سُنّتیں و آداب اور  مَدَنی دَرْس وغیرہ کا طریقہ سکھانے کا بہترین ذریعہ ہے*یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف  کی بَرَکت سے مساجِد آبادہوتی ہیں *یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف کی بَرَکت سے اعتکاف کی  نِیَّت سے مسجد میں گزرنے والاہر ہر لَمحہ عِبادَت میں گزارنے کا موقع ملے گا*یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف کی بَرَکت