Book Name:Seerate Imam Ahmad Bin Hamnbal
شوق بیدار ہوجائے،عبادات میں ہماری سُستیاں ختم ہوجائیں،ہم نمازوں کی پابندی کرنے والے بن جائیں،نفل روزوں کی تحریک ہمارے اندر پیدا ہوجائے،روزانہ تلاوتِ قرآن کرنے کی سعادت پر استقامت نصیب ہوجائے تو آئیے!نمازی بناؤ تحریک،نفل روزوں کی تحریک،فیضانِ قرآن سے فیض یاب کرنے والی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں آجائیے،دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع و مَدَنی مذاکرے میں پابندی کے ساتھ شرکت کیجئے۔ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کام کیجئے،قافلوں میں سفر اور مَدَنی انعامات پرعمل کرتے ہوئے روزانہ غور و فکر کیجئے۔امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مرید ہوجائیے،اگر مرید کسی اور کے ہیں تو طالب ہوجائیے۔دعوتِ اسلامی کے تحت قائم دینِ متین کی خدمت میں مشغول شعبہ جات میں سے کسی ایک شعبے میں اپنی خدمات پیش کیجئے۔ ان نیک کاموں میں مشغولیت کی بَرَکت سے آپ اپنے اندر حیرت انگیز تبدیلیاں محسوس کریں گے۔اِنْ شَآءَ اللہ
اےعاشقانِ رسول!اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں 108سے زائد شعبہ جات میں دینِ اسلام کا پیغام عام کررہی ہے،انہی شعبہ جات میں سے ایک”مجلسِ شعبَۂ تعلیم“بھی ہے۔ہر عقلمند شخص یہ بات اچھی طرح جانتا ہے کہ قوموں کی ترقی و پستی نوجوان نسل کی تربیت پر موقوف ہوتی ہے۔آج ہمارا تعلیمی معیار، اداروں کی حالت اور نظامِ تعلیم و تربیت انتہائی قابلِ رحم ہے،اسلامی تربیت نہ ہونے کے برابر ہے،اسی مقصد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سُنّتوں کی تربیت عام کرنے کے لئے” مجلس شعبَۂ تعلیم“ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا بنیادی