Seerate Imam Ahmad Bin Hamnbal

Book Name:Seerate Imam Ahmad Bin Hamnbal

انہیں گرفتار کر ہی لیا،ان کی خوش قسمتی کہ انہیں جیل میں عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلس فیضانِ قرآن کے اسلامی بھائیوں کی صحبت نصیب ہوگئی۔مُبَلِّغِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش کی بَرَکت سےجیل میں ہی انہیں مدرسۂ فیضانِ قرآن میں مکمل قرآنِ پاک سیکھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے”نماز“پڑھنا سیکھی،اس کے ساتھ ساتھ 6کلمے،ایمان مُفَصَّل،ایمان مُجْمَل اور آخری دس(10) سورتیں بھی یاد کرلیں۔اس کے بعد انہوں نے  ایک نئی زندگی کا آغاز کیا جس میں جرائم کے لئے کوئی جگہ نہیں۔انہی کا بیان ہے:دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول اور اسلامی بھائیوں کی شفقت نے ان کےسوئے ہوئے ضمیر کو جگا دیااوران کےسدھرنے کا سامان کردیا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

اے عاشقانِ اولیا!حَنبلی مَسْلَک کے مشہور بزرگ حضرت امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کی سیرتِ مبارکہ کا ایک روشن پہلو یہ بھی ہے کہ آپ کو عباداتِ الٰہی مثلاً نماز، روزوں اور تلاوت ِ قرآن سے بے حد مَحَبَّت تھی۔عباداتِ الٰہی سے آپ کی مَحَبَّت  و اُلفت کا یہ عالم تھا کہ کوڑوں کی خطرناک اور دردناک سزا کو برداشت کرنے کے بعد بھی آپ کے حوصلے بلند تھے اور کثرت سے نوافل ادا کرنا آپ کے مبارک معمولات میں شامل تھا۔آئیے!حضرت امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کے ذوقِ عبادت کے تعلق سے  بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے تاثرات سنتے ہیں،چنانچہ

حضرت امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کا ذوقِ عبادت

حضرت اِدریس حداد رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں:میں نے حضرت امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کو ہمیشہ نماز پڑھتے،تلاوتِ قرآن کرتے یا کوئی کتاب پڑھتے دیکھا اور کبھی کسی دُنیوی معاملے میں مشغول