Book Name:Seerate Imam Ahmad Bin Hamnbal
نمازوں کی رَکْعات بھول جاتے ہیں کہ کتنی پڑھ لیں اور کتنی باقی رہ گئیں،کسی کِتاب یا رِسالے کو کئی کئی بار پڑھ لینے کے باوُجود بھی اُس کے مَضامین یا مسائل ہمارے دل و دماغ میں محفوظ نہیں ہو پاتے۔بہر حال اگر ہم اپنے حافِظے کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں، بُھولنے کی بیماری سے نجات پانا چاہتے ہیں، حافِظے کو مضبوط بنانے کے طریقے جاننا چاہتے ہیں اور بُھولنے کی بیماری پیدا کرنے والے اَسباب کے بارے میں معلومات حاصِل کرنا چاہتے ہیں تو اِس کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی کِتاب”حافِظہ کیسے مضبوط ہو؟“کا مُطالَعَہ فرمائیے۔
دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اِس کتاب کو پڑھا بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ(Download)اور پرنٹ آؤٹ(Print Out)بھی کيا جا سکتا ہے۔
حافظہ مضبوط کرنے کا آسان وظیفہ
امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ دُرودِ پاک کی فضیلت نقل فرماتے ہیں:اگر کسی شخص کو نسیان یعنی بھول جانے کی بیماری ہو تو وہ مغرب اور عشاء کے درمیان اس دُرودِپاک کو کثرت سے پڑھے،اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْکَامِلِ وَعَلٰی اٰلِہٖ کَمَا لَا نِھَایَۃَ لِکَمَالِکَ وَعَدَدَ کَمَالِہٖ اِنْ شَآءَ اللہ حافظہ قَوِی(یعنی مضبوط) ہوجائے گا۔(مَدَنی پنج سورہ،ص۱۶۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!دِین کی خاطر جان،مال اور گھر بار وغیرہ کی قربانیاں دینے اور آزمائشوں کا مقابلہ کرنے کا سلسلہ بڑا پرانا ہے۔چنانچہ جب انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلام،صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان،بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن اور علمائے دِین نے اپنے اپنے منصب کے مطابق