Seerate Imam Ahmad Bin Hamnbal

Book Name:Seerate Imam Ahmad Bin Hamnbal

تھے۔٭ آپ اپنی بارگاہ میں آنے والوں کو خصوصی دعاؤں کے سائے میں رُخصت کیا کرتے تھے۔٭ آپ کچھ دیر بھی اپنی صحبت پالینے اور مَحَبَّت رکھنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھتے تھے۔٭الغرض آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کی شخصیت بے شمار خوبیوں کا مجموعہ تھی۔اللہ کریم ہمیں بھی اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن خصوصاً حضرت امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کی سچی پکی عقیدت و مَحَبَّت نصیب فرمائے،آپ کے نقشِ قدم پر چلنے کی سعادت نصیب فرمائے،ہمیں بھی دردِ اُمّت اور  تَوَکُّل و قناعت کی دولت سے مالا مال فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

اےعاشقانِ رسول!ابھی ہم نے حضرت امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کی سیرت کے تعلق سے ایک ایمان افروز واقعہ اور آپ کے مبارک اوصاف کا ذکرِ خیر سنا۔ہم حضرت امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کی سیرت کے متعلق مزید بھی واقعات و نکات سنیں گے مگر اس سے پہلےان کا تعارف سنتے ہیں:

تعارُفِ امام احمد بن حنبل

          ٭آپ کی کنیت ابو عبدُاللہ نام احمدبن حنبل ہے،٭آپ رَبِیْعُ الاوّل 164 ہجری میں  بغداد میں پیداہوئے،٭آپ خالص عَرَبی تھے،٭ بچپن میں ہی آپ کے والدِ ماجد وفات پاگئے تھے،٭ آپ کی والدۂ ماجدہ نے آپ کی پرورش کی اور آپ کی تربیت فرمائی،٭آپ نے ابتدائی تعلیم  بغداد میں ہی حاصل فرمائی،٭ آپ 15سال کی عمر میں علمِ حدیث کی طرف راغب ہوئے،٭4 سال تک مُحَدَّثِ بغداد، حضرت امام ہُشَیْم رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کی خدمت میں رہے،ان کے انتقال کے بعددیگر شہروں مثلاً کوفہ،