Book Name:Seerate Imam Ahmad Bin Hamnbal
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک کا مَدَنی ماحول مسلمانوں کو عاشقِ رسول بناتا اور مقدّس ہستیوں کا ادب و احترام سکھاتا ہے،لہٰذا آج بلکہ ابھی سے اس مَدَنی ماحول کو مضبوطی سے تھام لیجئے اور دوسروں کو بھی اس ماحول سے وابستہ کرنے کے لئے اخلاص کے ساتھ انفرادی کوشش شروع کردیجئے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ انفرادی کوشش کی ترغیبیں تو 72 مَدَنی انعامات نامی رسالے میں بھی موجود ہیں، چنانچہ مَدَنی انعام نمبر22ہے:کیا آج آپ نے کم از کم دو اسلامی بھائیوں کو اِنفرادی کوشش کے ذریعے قافلے و مَدَنی انعامات کی ترغیب دِلائی؟مَدَنی انعام نمبر52ہے :کیا آپ نے اِس ہفتے اجتماع کے فوراً بعد خود آگے بڑھ کر انفرادی کوشش کرتے ہوئے نئے نئے اسلامی بھائیوں سے مُلاقات کا شرف حاصل کر کے ان کا نام،پتا اور فون نمبر حاصل کیا ؟ (کم از کم چار سے مُلاقات اور کم از کم ایک کا پتا وغیرہ ضرور لیجئے پھر اِن سے رابطہ بھی رکھئے۔)
یاد رہے!٭اِنْفِرادی کوشش کی بَرَکت سے نمازِ باجماعت پڑھنے والوں میں اضافہ ہوتاہے۔٭ اِنْفِرادی کوشش کی بَرَکت سے مَدَنی دَرس اور نمازِ فجر کے بعدتفسیرِ قرآن کے حلقے میں شریک ہونے والوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔٭اِنْفِرادی کوشش کی بَرَکت سےسُنَّتوں کی تربیت کیلئے قافلوں میں سفر کیلئے اسلامی بھائی تیار کیے جاسکتے ہیں۔٭انفرادی کوشش سے مَسجدوں کو آباد رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ آئیے! ترغیب کے لئے انفرادی کوشش کا ایک واقعہ سُنتے ہیں،چنانچہ
پاکستان کے شہرحیدرآبادکی جیل کے ایک سزا یافتہ قیدی پہلے پہل ایک خطرناک ڈاکو تھے۔ لوگوں پر ان کا ڈر طاری تھا۔بہترین فائٹر تھے اور کئی پولیس مقابلے بھی کرچکےتھے۔بالآخر پولیس نے