Book Name:Seerate Imam Ahmad Bin Hamnbal
مقصد تمام گورنمنٹ و پرائیوٹ اسکولز،کالجز،یونیورسٹیز اور مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ لوگوں اور طلبہ میں سُنّتوں کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دینا ہے۔یہ مجلس کالجز اور یونیورسٹیز کے اساتذہ و طلبہ سے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تعلقات قائم کرکے انہیں رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سنتیں سکھاتی اور ان پر عمل کا جذبہ دلاتی ہے،تعلیمی اداروں میں مَدَنی انعامات کا سلسلہ جاری کرتی ہے، ہاسٹل میں مدرسۃ المدینہ بالغان قائم کرکے ان مستقبل کے معماروں کی دینی و اخلاقی تربیت کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ اب تک بے شمار بے عمل طلبہ گناہوں سے توبہ کرکے نمازی اور سُنّتوں کے عادی بن چکے ہیں۔اللہ کریم مجلس شعبَۂ تعلیم کو مزید ترقیاں نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!تقویٰ و پرہیزگاری اللہ پاک کی بہت عظیمُ الشان نعمت ہے،قرآنِ کریم اور احادیثِ رسول میں کئی مقامات پر تقویٰ اور مُتَّقِی لوگوں کے فضائل بیان ہوئے ہیں،چنانچہ
(1)…اللہ پاک کی بارگاہ میں عزت والاوہ ہے جو مُتَّقِی ہے۔( حجرات:۱۳)(2)…اللہ پاک مُتَّقِی لوگوں کے ساتھ ہے۔(بقرہ:۱۹۴)(3)…اللہ پاک مُتَّقِی لوگوں کو پسند فرماتا ہے۔(اٰل عمران:۷۶) (4)…جنت مُتَّقِی لوگوں کے لئے تیار کی گئی ہے ۔( اٰل عمران:۱۳۳)(5)…قیامت کے دن مُتَّقِی لوگوں کو مہمان بنا کر اللہ پاک کی بارگاہ میں حاضر کیا جا ئے گا۔( مریم:۸۵)(6)…مُتَّقِی لوگوں کے لئے اللہ پاک کے پاس نعمتوں والی جنتیں ہیں۔(قلم:۳۴)(7)…اللہ پاک مُتَّقِی لوگوں کا مددگار ہے۔ (جاثیہ:۱۹)(8)…مُتَّقِی لوگ قیامت کے دن ایک دوسرے کے دوست ہوں گے۔(زخرف:۶۷) (9)…