Book Name:Iman ke Salamti

لکھتے ہیں: اس (واقعہ) سے دو مسئلے معلوم ہوئے،

        ایک یہ کہ کرامتِ اولیاء برحق ہے، اصحابِ کہف بنی اسرائیل کے اولیا ہیں، ان کا کچھ کھائے پئے بغیر اتنی مدت زندہ رہنا کرامت ہے۔

       دوسرا یہ معلوم ہوا کہ ولی کی کرامت سوتے ہوئے بھی ظاہر ہوسکتی ہے، اور موت کے بعد بھی ظاہر ہو سکتی ہے۔

       ان اولیا کے جسموں کو مٹی کا نہ کھانا یہ بھی کرامتِ اولیا ہے۔  (نور العرفان، ص۴۶۹)

یااِلٰہی کر ایسی عنایت

دیدے ایمان پر اِستقامت

تجھ سے عطارؔ کی اِلتجاء ہے

یا خدا تجھ سے میری دُعا ہے

(وسائل بخشش مرمم، ص ۱۳۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

کوئی ضمانت نہیں

      پیارے اسلامی بھائیو!اللہ پاک کا کروڑہا کروڑ احسان کہ اُس نے ہمیں اپنے پیارے محبوب  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی اُمت میں پیدا کیا اور اسلام کی دولت سے سرفراز فرمایا، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ہماری بہت بڑی سعادت مندی ہے کہ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ہم مسلمان ہیں، مگر ساتھ ہی ساتھ یہ بھی انتہائی قابلِ فکر بات ہے کہ ہم میں سے کسی کے پاس اس بات کی کوئی ضمانت (Surety)نہیں کہ وہ مرتے دم تک