Book Name:Iman ke Salamti

(یعنی فرماں بردار) ہے یا نہیں۔([1])

            معلوم ہوا کہ ہمیں اچھوں سے محبت اور اِنہی کی صحبت اختیار کرنی چاہیے اچھوں کی صحبت دنیا میں بھی فائدہ مند اور آخرت میں بھی سرخروئی کا باعث ہے جبکہ بُرے لوگوں اور بدمذہبوں کی صحبت صاحبِ ایمان کے لئے زہرِ قاتل ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ایمان اور کفر کے تعلق سے ضروری معلومات

       یاد رہے کہ !ایمان  اور کفر کی ضروری معلومات  کا حاصل کرنا بلکہ ان سب اسلامی عقائد کا جاننا ضروری ہےکہ جن کے ذریعے آدمی سچا پکا مسلمان بنے  یعنی ایسے عقائد کا جاننا کہ  جن کا انکار کرنے سے بندہ اسلام سے نکل جائے یا گمراہ ہو جائے۔ان کی معلومات کے لیے مکتبۃ المدینہ کی چھاپی ہوئی ان 3 کتابوں کا مطالعہ بہت فائدہ دے گا۔(۱)کتابُ العَقَائد(۲)بنیادی عقائد اور معمولاتِ اہلِ سنّت۔(۳)بہارِ شریعت کی پہلی جلد کا پہلاحصّہ

اے عاشقانِ رسول!مدنی مذاکروں میں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اورجانشینِ امیرِ اہلسنّت مدظلہ کی صحبت یقیناً بہت بڑی نعمت اورسلامتیِ ایمان کاسبب ہے۔ہوسکتاہے کسی کے ذہن میں یہ سوال پیداہوکہ میں تواِتنی دُورہوں،میں ان کی صحبت کی برکتیں کیسے حاصل کرسکتاہوں؟آئیے!سُنتے ہیں کہ ظاہری ملاقات و صحبت


 

 



[1]  مرآۃ المناجیح، ۶/۵۹۹