Book Name:Iman ke Salamti

حاصل ہونے والی برکات کا کچھ اس طرح تذکرہ کرتے ہیں کہ میں تقریباً 19 سال سے سانس کے مرض میں مبتلا تھا۔ بسا اوقات مرض کی شدت کی وجہ سے مجھے  شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا۔ کبھی آدھی رات کو طبیعت بگڑ جاتی تو اسی وقت ڈاکٹر کے پاس جانا پڑتا الغرض میں بے حد پریشان رہتا تھا۔ علاج معالجہ سے وقتی طور پر تو آرام ہو جاتا مگر مجھے مستقل سکون میسر نہ تھا۔ میری خوش قسمتی کہ ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کے عاشقانِ رسول کے ہمراہ 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل ہوئی۔ مدنی قافلے کی برکت سے جہاں میرے روز و شب عبادتِ الٰہی میں گزرے اورعلمِ دین حاصل کرنے کا موقع ملا۔ وہیں مجھے دیگر برکات بھی نصیب ہوئیں۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ ان تین دنوں میں نہ ہی  مجھے انجکشن کی حاجت پیش آئی نہ ہی کسی ڈاکٹر کے پاس جانا پڑا بلکہ مدنی قافلے میں ایسا اطمینان اور سکون ملا کہ جو اس سے پہلے کبھی نہ ملا تھا۔اَ لْحَمْدُلِلّٰہ مدنی قافلے کی برکت سے میرے 19سال پُرانے مرض میں نمایاں کمی آئی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ایمان لُوٹنے کیلئے چھینا جھپٹی

پیارے اسلامی بھائیو!ہم ایمان کی سلامتی و حفاظت کی اہمیت کے بارے میں سُن رہے تھے، اے کاش! ہمیں ایمان کی حفاظت کیلئے بزرگانِ دین جیسی سوچ  اور کُڑھن نصیب ہوجائے،اللہ کے نیک بندے ایمان چھن جانے کے خوف سے کس قدر  لَرزاں وتَرساں رہا کرتے تھے،آئیے اس سے مُتَعَلّق  چندواقعات سُنتے ہیں:

سَلْبِ ایمان کی فکْر میں شب بھر گرِیہ وزاری