Book Name:Iman ke Salamti

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو! گُناہوں کی نحوست بھی بسا اوقات بُرے خاتمے کا سبب بنتی ہے،لہٰذا ہمیں گُناہوں سے بچتے ہوئے اللہ پاک کے نیک بندوں کی صحبت اختیار کرنی چاہئے تاکہ ان کی اچھی صحبت کی برکت سے گُناہوں سے نفرت ،نیکیوں سے محبت اور ایمان کی حفاظت کی فکر نصیب ہو۔اس سلسلے میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مدنی ماحول سے وابستگی بھی بہت مفید ہے، لہٰذا آپ بھی دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ ہو جایئے اور ذیلی حلقے کے12مَدَنی کاموں میں بھی جس قدر ہوسکے حصّہ لیجئے۔ ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی قافلہ“بھی ہے۔ اس کی تفصیلی معلومات جاننے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کے رسالے ’’مدنی قافلہ ‘‘ کا مطالعہ کیجئے،تمام اسلامی بھائی اور با لخصوص ذمہ داران اس رسالے کا لازمی مطالعہ فرمائیں ۔

یہ رسالہ مکتبۃُ المدینہ کے بستے پر دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے بھی پڑھا جا سکتا ہے ۔

مدنی قافلے میں سفر سے جہاں دین و دنیا کی برکتیں ملنے، ایمان کی حفاظت کرنے ،نیکیوں میں زندگی گزارنے اور باطنی بیماریوں سے بچنے کا ذہن بنتا ہے، وہیں جسمانی مریض بھی اللہ  پاک کی رحمت سے شفایاب ہوتے ہیں۔ آئیے! اس بارے میں ایک مدنی بہار سنتے ہیں۔ چنانچہ

19 سال پرانے مرض میں کمی کیسے آئی

کراچی کے علاقے ناظم آباد کے مقیم ایک عمر رسیدہ اسلامی بھائی مدنی قافلے سے