Book Name:Iman ke Salamti

تَرْجَمَۂ کنز الایمان :اے ایمان والو اللہ سے ڈرو جیسا اُس سے ڈرنے کا حق ہے اور ہر گز نہ مرنا مگر مسلمان۔

       اس آیتِ مبارکہ کے تحت تفسیر نُوْرُالْعِرْفان میں ہے :اس  سے معلوم ہوا کہ  اسلام پر خاتمہ ہونے کا اعتبار ہے۔ اگر عمر بھر مومن رہے مرتے وقت کافر ہو جائے تو وہ اصلی کافر کی طرح ہے۔

       اسی مفہوم کی ایک  دوسری آیتِ مبارکہ  کے تحت مفتی صاحب لکھتے ہیں کہ  معلوم ہوا مسلمان ہونا کمال نہیں بلکہ مسلمان  مرنا کمال ہے۔اللہ پاک  ہم سب کو ایمان پر موت نصیب فرمائے آمین۔ (پ۱،البقرۃ،تحت الایۃ:۱۳۲)

اللہ پاک کے آخری نبی،مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا فرمانِ عبرت نشان ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالْخَوَاتِیْمِیعنی اعمال کادارومدار خاتمےپر ہے۔ (بخاری ، کتاب القدر ، باب العمل بالخواتم، ۴/۲۷۴،حدیث ۶۶۰۷)

اللہ پاک ہمیں سلامتیِ ایمان سے اُٹھائے اورنیک لوگوں کے ساتھ ہمارا حشر فرمائے۔ اٰمِیْن  بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم

رَبّ کی ناراضی والا کام سرزد نہ ہوجائے

       حضرت امام حسن بصری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ سے پوچھا گیا: آپ کا کیا حال ہے؟ فرمایا :جس شخص کی کشتی (Boat)دریا کے درمیان جا کر ٹوٹ جائے ،اس کے تختے بکھر جائیں اور ہر شخص ہچکولے کھاتے تختوں پر نظر آئے تو اس کاکیا حال ہو گا؟ عرض کی