Book Name:Iman ke Salamti

گئی: بے حد پریشان کُن۔ فرمایا :میرا بھی یہی حال ہے۔

       ایک بار آپ ایسے  اُداس ہوئے کہ کئی سال تک ہنسی نہ آئی۔ لوگ آپ کو ایسے دیکھتے جیسے کوئی قید ِتنہائی میں ہے اور اسے سزائے موت سنائی جانے والی ہے۔ آپ سے اس بے چینی و پریشانی کاسبب دریافت کیاگیا کہ آپ اتنی عبادت و ریاضت اور مجاہدات کے باوجود فکرمند کیوں رہتے ہیں ؟ فرمایا :مجھے ہر وقت یہ خدشہ لاحق رہتا ہے کہ کہیں مجھ سے کوئی ایسا کام سرزد نہ ہو جائے جس کی وجہ سے اللہ پاک ناراض ہو جائے اور وہ فرما دے کہ تم جو چاہے کرو مگر میری رحمت تمہارے شاملِ حال نہ ہو گی۔ بس اسی وجہ سے میں اپنی جان پگھلا رہا ہوں۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

       پیارے پیارے اسلامی بھائیو!دامنِ اسلام سے وابستہ ہونے والوں کو ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مُصْطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے بھی بارہا اسلام ہی کے نورمیں رہنے،کفرکی تاریکیوں سے بچنے اور کُفر سے ہمیشہ بیزاررہنے کی ترغیب دِلائی چنانچہ فرمانِ مُصْطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ    ہے:تین(3)خصلتیں ایسی ہیں جس میں یہ ہوں گی وہ ان کے سبب ایمان کی مٹھاس (Sweetness)پالے گا(1)جس کے نزدیک اللہ پاک اوراس کے رسول (صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) دوسروں سے زیادہ محبوب ہوں(2)جو کسی بندے سے محبت کرے اور اس کی محبت صرف اللہ پاک کے لئے ہو اور (3)وہ جو اللہ پاک کے اسے کفرسے نکالنے کے بعد کفر میں لوٹنے کو اسی طرح ناپسند


 

 



[1]  کیمیائے سعادت،رکن چہارم:منجیات ،فصل اسباب سوء خاتمت، ۲/ ۸۳۲