Book Name:Iman ke Salamti

ھدِيَّۃً طَلَب کیجئے اور بغور اس کا مطالَعَہ فرمائیے۔ سنّتوں کی تربِیَت کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اگلے  ہفتہ وار اجتماع کے بیان  کی جھلکیاں

       پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اِنْ شَآءَاللہ!آئندہ ہفتے کے بیان کا موضوع  ہوگا ” بے مثال خواتین “تاریخِ اسلام میں بے مثال خواتین کا ذکر ملتا ہے، ان میں صحابیات اور دیگر صالحات (نیک خواتین) بھی گزری ہیں۔آئندہ ہفتے کے بیان میں انہی بے مثال خواتین کی سیرت و کردار کے مختلف پہلو اور واقعات بیان کیے جائیں گے۔اِس کے ضمن میں حلال کمانے، کھلانے اور حرام سے بچنے کے فضائل بھی بیان کیے جائیں گے۔یہ بھی بیان کیا جائے گا کہ دین پر عمل کے کیا فوائد ہیں اور اصل کامیابی کیا ہے۔ لہٰذا!آئندہ جمعرات بھی اجتماع میں حاضری کی درخواست ہے،نہ صرف خود آنے کی بلکہ اِنفرادی کوشش کرکے دوسروں کو بھی ساتھ لانے کی کوشش کیجئےگا۔

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے  اجتماع میں

پڑھے جانے والے (6)دُرودِ پاک اور  (2)دُعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

               اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ