Book Name:Iman ke Salamti

نہ ہونے کی صورت میں کیا اندازاِختیارکیا جائے کہ ان ہستیوں کافیضان حاصل ہوسکے،ان سے برکتیں لی جاسکیں،مدنی چینل دُنیابھر میں جہاں نیکی کی دعوت عام کررہاہے،وہیں لوگوں کے ایمان کا تحفظ بھی کررہاہے،بلکہ مدنی چینل کی برکت سے اب تک نہ جانے کتنے غیر مسلم اسلام کے دامن سے وابستہ ہو چکے ہیں۔مدنی چینل پربھی امیرِ اہلسنّت اورجانشینِ امیرِ اہلسنّت کی زیارت کا موقع ملتارہتاہے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس آئی ٹی (I.T)نے عاشقانِ رسول کے لیے ایک بہت ہی شاندارکام کیاہے،وہ کیا ہے،آئیے!سُنیے!!!

جانشینِ امیرِ اہلسنّت کی ایپ(Application) کا تعارف

       پیارے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہعاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی اس جدید دور میں تبلیغِ دِین(یعنی قرآن و سُنّت کی دعوت کو عام کرنے) کے لیے جدید ذرائع بھی اپنا رہی ہے۔ اسی سلسلے کے تحت جانشینِ امیر اہلسنت حضرت مولانا عبید رضا عطاری مدنی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے نام سےبھی ایک ایپ (Application)بنائی گئی ہے۔  جس کا نام ہے:الحاج عبیدرضاعطاری۔(Al Haaj Ubaid Raza Attari)اس میں جانشینِ  امیر اہلسنت کے بیانات،شارٹ کلپ، مختلف تنظیمی مصروفیات ،مدنی چینل ریڈیو ، کلپ وغیرہ کی ڈاؤن لوڈنگ (Downloading) اور سرچ(Search) کی سہولت شامل کی گئی  ہے۔ آج ہی اپنے موبائل میں یہ ایپ انسٹال کیجئے اور اس سے بھرپورفائدہ حاصل کیجئے۔

12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی قافلہ“