Book Name:Iman ke Salamti

رسولِ اکرم،نورِ مُجسّم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا تذکرہ کیا تو حضرت سَیِّدُناکَعب  رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ   نے فرمایا:ہر دن ستَّر(70) ہزارفِرِشتے اُترتے ہیں جو رسُولِ پاک  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی قَبر شریف کو گھیرلیتے ہیں،اپنے پَر بچھادیتے ہیں اور نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَپر دُرُودشریف پڑھتے رہتے ہیں،حتّٰی کہ جب شام پاتے ہیں تووہ(آسمانوں کی جانب) چڑھ جاتے ہیں اور ان کی طرح(دوسرے فِرِشتے)اُترتے ہیں،وہ بھی اِسی طرح کرتے ہیں، حتّٰی کہ جب زمین کھُلے گی توحُضُورِ انور  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   ستَّر(70)ہزارفِرِشتوں (کے جُھرمٹ)میں نکلیں گے جوحُضُور  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو پہنچائیں گے۔([1])

بَیان  کردہ حدیثِ پاک کے تحت مُفسّرِ قرآن، مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ  فرماتے ہیں:خیال رہے کہ ہمیشہ سارے فرشتے ہی حُضور(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) پر دُرُود بھیجتے ہیں مگر یہ ستر(70) ہزار فرشتے وہ ہیں جن کو عمر میں ایک بار حاضریِ دربار کی اجازت ہوتی ہے،یہ حضرات حضور  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی برکت حاصل کرنے کو حاضری دیتے ہیں۔جو فرشتہ ایک بار حاضری دے جاتا ہے،اُسے دوبارہ حاضری کا شرف نہیں ملتا،ساری عمر میں صرف چند گھنٹے یعنی آدھے دن کی حاضری نصیب ہوتی ہے۔(حدیثِ پاک کے اِس حصّے”حتّٰی کہ جب زمین کھلے گی توحُضُور ستَّر(70)ہزارفِرِشتوں  میں  نکلیں  گے جوحُضُورکو پہنچائیں  گے۔ “کی وضاحت میں لکھتے ہیں:)یعنی قیامت کے اس دن کی ڈیوٹی والے فرشتے حضور  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو اپنی جُھرمٹ میں لےکر ربّ كریم  تک


 

 



[1] مشکاۃ،کتاب احوال القیامۃ وبدء الخلق،باب الکرامات، ۲/۴۰۱ ،حدیث: ۵۹۵۵