Book Name:Moasharay Ki Islah
دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سےوابستہ ہو جائیے
اےعاشقانِ رسول!ہرطرح کے گُناہوں خُصُوصاً جھوٹ سے بچنے اور سچ کی عادت بنانے کےلیے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کےمَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے۔ یاد رکھئے!اچھی صُحبت مُعاشرے کے گِرے ہوئے فردکواُٹھاکرترقی کی منزلوں پرپہنچادیتی ہے،اِس کی ہزاروں مثالیں آپ کو عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اپنی آنکھوں سے نظرآئیں گی۔جی ہاں!کل کے بے نمازی آج نہ صرف خودنمازپڑھتے ہیں بلکہ دُوسروں کو بھیمسجدبھروتحریک کاحصہ بنانے کے لیے نمازکی دعوت دیتے ہیں،بلکہ ایسے کئی اِمامت کے مُصلّے پرنظرآئیں گے جو عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کا فیضان ملنے سے پہلے ایسے نہیں تھے،بلکہ اِس مَدَنی ماحول نے ان کی قِسمت کا ستارہ چمکادِیا۔اس طرح آپ غورکرتے جائیں بہاریں ہی بہاریں نظرآئیں گی!
اللہ پاک ہمیں حقیقی معنوں میں پکاسچاباعمل مسلمان بنائے۔عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحريك دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو کر عاشقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والا،اللہ پاک اور اُس کےمحبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مہربانی سے معمولی پتھر بھی”اَنْمول ہیرا“بن کر خُوب جگمگاتا ہے۔ (پردے کے بارے میں سُوال جواب،ص۱۰۹)
لہٰذا جُھوٹ، غیبت، چُغلی، فلمیں ڈِرامے دیکھنےدکھانے، گانے باجے سُننے، سُنانے جیسی بُری عادتوں سے پیچھا چُھڑانے کے لئے اس مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو کرعملی طورپر دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں میں شرکت کی سعادت حاصل کرتے رہئے،عاشقانِ رسول کے قافلوں میں سُنَّتوں کی تَرْبِیَت کیلئے راہِ خدا میں سفر اِخْتِیار کیجئے ، کامیاب زِندگی گُزارنے اوراپنی آخِرت سنوارنے کیلئے روزانہ غور وفکر کرتے