Book Name:Moasharay Ki Islah
کی بَرَکت سے اس میں حیر ت انگیز تبدیلی آگئی،یہاں تک کہ اس نے چہرے پہ داڑھی شریف اور سر پر عمامہ شریف کا تاج مستقل طور پرسجا لیا،عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں میں مشغولیت اختیارکرلی اور امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مُرید ہوکرعطاری ہونےکی سعادت بھی پالی ۔(تعارفِ امیر اہلسنت،ص۲۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا فیضان
اےعاشقانِ رسول!امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دل میں نیکی کی دعوت عام کرنےاور مُعاشرے کی اصلاح کے مقدَّس جذبے کے تحت لوگوں کو بُرائی سے روکنے کی کُڑھن کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اُمّتِ مُسْلِمَہ کونماز،روزے کاپابندبنانے،سُنَّتیں سیکھنےسکھانے،نیکیوں کا جَذبہ دِلانے،گُناہوں سے بچنے کا ذِہن بنانے کیلئے اِنْفرادی و اِجتماعی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نہ صِرف خُود اِستقامت کے ساتھ نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہیں بلکہ وقتاً فوقتاً اسلامی بھائیوں کوبھی اپنی اور ساری دُنیاکےلوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنےکاذِہْن دیتےہیں۔اس مقصد کو دُنیا کے کونے کونےمیں عام کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کی بنیادرکھی اور اس میں زندگی کےتقریباً ہرشعبےسےوابستہ لوگوں کی اصلاح کےلئےکئی شعبہ جات قائم فرمائے ہیں۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی کتابوں اور رسائل کے ذَریعے بھی نیکی کی دعوت کی خُوب خُوب دُھومیں مچارہے ہیں۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تحریروں کی بَرکت سےلاکھوں مُسلمان بالخصوص نوجوانوں کی