Book Name:Moasharay Ki Islah
واجِب ہوگا۔(دُرِّمُختار،رَدُّالْمُحتار،۲/۷۱۲)،٭پوری سُورت پڑھنا اور آیتِ سجدہ چھوڑ دینا مکروہِ تحریمی ہے،صرف آیتِ سجدہ کا پڑھنا مکروہ نہیں، مگر بہتر یہ ہے کہ دو ایک آیت پہلے یا بعد کی ملالے۔ (دُرِّمُختار،۲/۷۱۷)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”جماہی کے وَقْت کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:
لَا حَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِِّ الْعَظِیْمِ0
تَرْجَمَہ:نہیں طاقت(گناہوں سے بچنے کی) اور نہیں قوت(نیکیاں کرنے کی)مگر اللہ پاک کی مدد سے جو بلند و بالاعظمت والا ہے ۔(خزِینَۂ رحمت،ص۶۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
٭اجتماعی غوروفکر کا طریقہ(72مَدَنی انعامات (
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)
آئیے!مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔
(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی مَدَنی انعامات کے رِسالے سے غوروفکر(یعنی اپنامحاسبہ )کروں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔