Book Name:Moasharay Ki Islah
مُعاشرے میں بھی امن و سکون کی فضا پھلتی پھولتی ہے۔آئیے!ترغیب کے لئے ایک ایمان افروز واقعہ سنتے ہیں،چنانچہ
معاف کرنا قدرت کے بعد ہی ہوتا ہے!
حضرت مَعْمَر بن راشِد رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ بَیان کرتے ہیں:ایک شخص نے حضرت قَتادہ بن دِعامہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے صاحبزادے کو زوردار تھپڑ مارا۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے بیٹے سے فرمایا:’’تم بھی اُسی طرح اِسے تھپڑ مارو جس طرح اِس نے تمہیں مارا اور فرمایا: بیٹا!آستینیں اُوپر کر لو اور ہاتھ بلند کر کے زوردار تھپڑا مارو۔“چنانچہ بیٹے نے آستینیں اُوپر کیں اور تھپڑمارنے کے لئے ہاتھ بلند کیا تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اُس کا ہاتھ پکڑ لیا اور فرمایا: ’’ہم نے رِضائے اِلٰہی کے لئے اُسے مُعاف کیا کیونکہ کہا جاتا ہے کہ مُعاف کرنا قُدرت کے بعد ہی ہوتا ہے۔“(اللہ والوں کی باتیں،۲/۵۱۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
امیر ِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور مُعاشرے کی اصلاح
اےعاشقانِ رسول!بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کا مُعافی اورمُعاشرے کی اصلاح کا جذبہ مرحبا!اَلْحَمْدُلِلّٰہ!بُزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی صحبت سے تربیتِ یافتہ امیراہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطارقادِری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی مُعاشرے کی اصلاح کرنےکے معاملےمیں بے حد مُتَحَرِّک(Active) ہیں۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اِصلاحِ مُعاشرہ کے لئے کئی اہم کاموں میں مصروف ہیں،آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ لوگوں کو نرمی و مَحَبَّت سے نیکی کی دعوت دے کر