Book Name:Moasharay Ki Islah
پر سجدہ واجِب ہوگیا ، سننے والے نے یہ سمجھا ہو یا نہیں کہ آیتِ سجدہ کا ترجَمہ ہے، البتَّہ یہ ضَرور ہے کہ اسے نہ معلوم ہو تو بتا دیا گیا ہو کہ یہ آیتِ سجدہ کا ترجَمہ تھا اور آیت پڑھی گئی ہو تو اس کی ضَرورت نہیں کہ سننے والے کو آیتِ سجدہ ہونا بتایا گیا ہو۔(فتاویٰ ہندیۃ،۱/۱۳۳)٭پڑھنے میں یہ شرط ہے کہ اتنی آواز میں ہو کہ اگر کوئی عُذر نہ ہو تو خود سُن سکے۔(بہارِ شریعت،حصّہ۴،۱/۷۲۸)٭سننے والے کے لئے یہ ضَروری نہیں کہ خود ارادہ کرکے سُنی ہو،بغیر اِرادے کے سُننے سے بھی سجدہ واجِب ہو جاتا ہے۔ (ہِدایۃ،۱/۷۸)٭اگر اتنی آواز سے آیت پڑھی کہ سُن سکتا تھا مگر شور یا بہرہ ہونے کی وجہ سے نہ سُنی تو سجدہ واجِب ہوگیا اور اگرصرف ہونٹ ہلے آواز پیدا نہ ہوئی تو واجب نہ ہوا۔(فتاویٰ ہندیۃ،۱/۱۳۲)
( اعلان :)
سجدۂ تلاوت کے بقیہ مسائل تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے،لہٰذا ان مسائل کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاِجْتِماع میں
پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ