Moasharay Ki Islah

Book Name:Moasharay Ki Islah

مجلسِ دَارُالسُّنَّۃ

اےعاشقانِ رسول!آپ بھی اس پاکیزہ مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور خدمتِ دین کے مَدَنی کاموں میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں کم و بیش 108 شعبہ جات میں سنتوں کی دھومیں مچانے میں مصروفِ عمل ہے،انہی  میں سے ایک ”مجلسِ دارالسنۃ“ بھی ہے۔اس مجلس کے تحت تربیت یافتہ اسلامی بھائی،اسلامی بھائیوں کو اور اسلامی بہنیں،اسلامی بہنوں کو مختلف  کورسز کرواتے ہیں۔اِن کورسز میں ضروری عقائد، نماز کے مسائل ،درست قرآن کریم پڑھنے کے قواعد،سُنّتیں اور آداب،اسپیشل افراد میں مَدَنی کام کرنے کا طریقہ اورمخصوص سُورتیں وغیرہ سکھانے کا سلسلہ ہوتا ہے۔اللہ پاک کے کرم سے اب تک ہزاروں اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اس مجلس کے تحت مختلف کورسز کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں ۔اللہ کریم اس شعبے کو مزید لگن کے ساتھ دین کی خدمت کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

سجدۂ تلاوت کے مَسَائل

اےعاشقانِ رسول!آئیے!امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے”تلاوت کی فضیلت سےسجدۂ تلاوت کے چند مسائل سنتے ہیں:آیتِ سجدہ پڑھنے یا  سننے سے سجدہ واجِب ہوجاتا ہے۔ (ہِدَایۃ،۱/ ۷۸)٭فارسی یا  کسی اور زَبان میں(بھی اگر)آیت کا ترجَمہ پڑھا تو پڑھنے والے اور سننے والے