Moasharay Ki Islah

Book Name:Moasharay Ki Islah

گناہوں سےروکنے کےلئےہردم مصروف ہیں۔اَمیراہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ جہاں انفرادی کوشش کے ذریعے مُعاشرے کی اصلاح کررہےہیں،وہیں اپنے مَدَنی مذاکروں کے ذریعےبھی  مُعاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے بیانات اور مَدَنی مذاکرےتاثیرکاتیربن کراَثرکررہےہیں۔مَدَنی مذاکرے دیکھنے سننےوالوں کی توجہ کاعَالَم دیکھنے کے قابل ہوتاہے۔ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کےسُنّتوں بھرے اجتماعات ہوں یا مَدَنی مذاکرے، کثیر عاشقانِ رسول آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ارشادات سے بھرپور فائدہ حاصل کرتے ہیں،اِنٹرنیٹ کے ذریعے مَدَنی چینل دیکھنےاور سننے والوں کی تعداد اس کےعلاوہ ہے۔ صرف یہی نہیں، بلکہ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے سُنّتوں بھرے بیانات و مَدَنی مذاکرے مَدَنی چینل کے ذریعے گھروں،دکانوں(Shops)اور جامعات وغیرہ میں بھی نہایت شوق سے دیکھے اورسُنے جاتےہیں۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا اندازِ بیان بے حد سادہ اور سمجھانے کاطریقہ ایسا دلکش ہوتاہےکہ لاکھوں مسلمان توبہ کرکے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے مقدّس جذبے سے سرشار ہوگئے ہیں،آئیے!ایک حکایت سنتے ہیں،چنانچہ

نمازی ڈاکو

       کراچی کےایک ذمہ دار اسلامی بھائی کے ایک دوست بہت زیادہ ماڈرن، جُوئےاور شراب کے عادی تھے۔کسی طرح باز نہ آتے تھے۔ایک بار کراچی سے کو لمبو روانگی کےوقت، اس ذمہ دار نے اس کے سامان میں امیرِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سُنّتوں بھرے بیان کی کیسٹ”نمازی ڈاکو“ڈال دی۔ کولمبو پہنچ کر اس نےبیان سُنا، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے الفاظ اس پر اثر کرنے لگے۔اس بیان