Moasharay Ki Islah

Book Name:Moasharay Ki Islah

زِندگیوں میں مدنی اِنقلاب آگیا اور وہ جُرم وگناہ کی دُنیاکوچھوڑکر سیدھی راہ پرآ گئے۔اگر ہم بھی نیکی کی دعوت دینے اور دوسروں کو بُرائی سے روکنے کا ذِہن رکھتے ہیں ،اگر ہم بھی اپنے مُعاشرے کو امن وسکون کا گہوارہ بنانا چاہتے  ہیں تو عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیں، دوسروں کو بھی اس سے وابستہ  کریں، خود بھی مَدَنی انعامات  پر عمل کریں،دوسروں کو بھی عمل کی ترغیب دلائیے، خود بھی ہر ماہ تین(3)دن  کے قافلے میں سفر کیجئے اوردوسروں کو بھی سفر کروائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

(3)مُعاشرے کےمختلف گناہ

غِیْبَت

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!مُعاشرے میں پائے جانے والے گناہوں میں سے ایک غیبت  بھی ہے جو مُعاشرے کی تباہی کا سبب بن رہی ہے۔

انسان کے کسی ايسے عیب کا ذِکر کرنا، جو اس میں موجود ہو”غِيْبَت“کہلاتا ہے۔غِیْبَت کی نحوست میں سے یہ بھی ہے کہ یہ بُرے خاتمے کا سبب ہے،کثرت سے غِیْبَت کرنے والے کی دُعا قَبول نہیں ہوتی،غِیْبَت سے نَماز روزے کی نُورانیَّت چلی جاتی ہے۔

چُغلی

اسی طرح چغلی کا بھی مُعاشرے کی تباہی میں بڑا بُراکردار ہے۔لوگوں میں پھوٹ ڈلوانے کے لئے اُن کی باتیں ایک دوسرے تک پہنچانا چغلی کہلاتا ہے۔(شرح مسلم للنووی، ۲/ ۱۱۲)