Ambiya-e-Kiram Ki Naiki Ki Dawat

Book Name:Ambiya-e-Kiram Ki Naiki Ki Dawat

سکتے ہیں توکہیں”مدرسۃ المدینہ بالغان“کی بَرَکت سے تعلیمِ قرآن کی برکتوں سے مالا مال ہوکراوروں تک بھی اس کی برکات پہنچا سکتے ہیں کہیں”چوک درس“کے ذریعے مسجدوں سے دُور،نمازوں سے دُور عاشقانِ رسول تک سُنّتوں کا پیغام پہنچاسکتے ہیں توکہیں” ہفتہ واراِجتماع “کے ذریعے غُلامانِ مُصْطَفٰے کوعلمِ دِین سیکھنے کا موقع فراہم کر سکتے ہیں کہیں” یومِ تعطیل اعتکاف “کے ذریعے شہراور گاؤں گوٹھوںکے اُن عَلاقوں میں نیکی کی دعوت عام کرسکتے ہیں،جہاں پر ابھی مَدَنی کام شروع ہی نہیں ہوا یا شروع تو ہوچکا ہے مگرمزید مضبوطی کی حاجت ہے،کہیں ”ہفتہ وارمَدَنی مذاکرے“میں امیرِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے بٹنے والی عِلْمِ دِین کی دولت کوعاشقانِ رسول تک پہنچا سکتے ہیں تو کہیں”ہفتہ وارمَدَنی حلقہ“کے ذریعے گھرگھرسُنّتوں بھرے بیانات/مَدَنی مذاکرے(آڈیو،ویڈیو)دِکھاکر،سُناکر نیکی کی دعوت پہنچا سکتے ہیں، کہیں”علاقائی دورہ “کے ذریعے گھرگھر،دکان دکان جاکر”مسجد بھروتحریک“ کے لیے عاشقانِ رسول تیار کرسکتے ہیں،تو کہیں نیک بننے کے نُسخے”مَدَنی انعامات“کو عام کرسکتے ہیں،اِسی طرحقافلوں“ میں خودبھی سفرکرکے اور دُوسروں کو بھی سفرکرواکے اپنی اورساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنے میں ہم کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

اللہ   پاک ہمیں انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَامکی دی جانے والی نیکی کی دعوت کے صدقے دِینِ اسلام پر ثابت قدمی نصیب فرمائے،نیکی کی دعوت عام کرنے میں آنے والی تکلیفوں،پریشانیوں،آزمائشوں کو ہمّت و صبرکے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اذان دینے کے فضائل