Book Name:Ambiya-e-Kiram Ki Naiki Ki Dawat
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے! اذان دینےکے بارے میں چنداہم باتیں سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے2فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنئے: (1)ارشادفرمایا: ثواب کی خاطِر اذان دینے والااُس شہیدکی طرح ہے جوخون میں لِتھڑاہواہے اورجب مرے گا قبر میں اس کے جسم میں کیڑے نہیں پڑیں گے۔(معجم کبیر،۱۲/۳۲۲،حدیث:۱۳۵۵۴)(2) ارشادفرمایا:میں جنّت میں گیا،اُس میں موتی کے گُنبددیکھے،اُس کی خاک مُشک کی ہے۔ پوچھا:اے جِبریل!یہ کس کے لئے ہیں؟عَرض کی:آپ(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)کی اُمّت کےمؤذِّنوں اور اماموں کیلئے۔(جامع صغیر لِلسُّیُوطی،ص۲۵۵،حدیث:۴۱۷۹)٭نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سفر میں ایک بار اذان دی تھی اور کلمات ِ شہادت یُوں کہے: اَشْہَدُاَنِّیْ رَسُوْلُ اللہ(میں گواہی دیتا ہوں کہ میں اللہ پاک کا رسول ہوں ) ۔ (فتاویٰ رضویہ،۵/۳۷۵)٭جس بستی میں اَذان دی جائے،اللہ پاک اپنے عذاب سے اس دن اسے امن دیتا ہے۔(معجم کبیر،۱/۲۵۷،حدیث:۷۴۶)٭پانچوں فرض نَمازیں ان میں جُمُعہ بھی شامل ہے۔٭ جب جماعت اُولیٰ کے ساتھ مسجِد میں وَقْت پراداکی جائیں توان کیلئے اذان سُنّتِ مُؤكده ہے اور اس کاحکم مِثلِ واجِب ہے کہ اگراذان نہ کہی گئی تووہاں کے تمام لوگ گنہگارہونگے۔(فتاوی ھندیۃ،کتاب الصلاۃ، الباب الثانی،الفصل الاول فی صفتہ واحوال المؤذن،۱/۵۳)
( اعلان :)
اذان دینے کے بقیہ فضائل تربیتی حلقوں میں بیان کئے جائیں گے لہٰذا ان کو سننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں