Ambiya-e-Kiram Ki Naiki Ki Dawat

Book Name:Ambiya-e-Kiram Ki Naiki Ki Dawat

بیان اور صلاحیت و قابلیت پر نہیں بلکہ اللہ پاک پر بھروسا کرنے والا ہوکہ وُہی سیدھے راستے کی طرف رہنمائی کرنے والاہے۔(4)مُبَلِّغ اچھےاخلاق کاپیکر اورنرمی کا عادی ہو۔(5)مُبَلِّغ کو کبھی راہِ خدا میں کوئی مشکل پیش آ جائے،  کسی منہ پَھٹ شخص سے واسِطہ پڑجائے تو صبر کرنے والا ہو۔(6)مُبَلِّغ کیلئے ضروری ہے کہ حالات کااندازہ لگاکرموقع کے مطابق گفتگو کرے۔(7)مُبَلِّغ کو خود کسی بحث وتکرار میں نہیں  اُلجھنا چاہیے بلکہ بحث کرنے والے کو درست عقیدہ رکھنے والے کسی سُنّی عالِم صاحِب کے پاس جانے کامشورہ دینا چاہئے۔(8)مُبَلِّغ جہاں بھی کوئی بُرائی دیکھے اپنی طاقت اور حیثیّت کے مطابق نیکی کی دعوت دینے  اوربُرائی سے منع کرنے کی ضرور کوشش کرے۔ (9)مُبَلِّغ کو چاہیے کہ ہمیشہ اللہ کریم کی رحمت پر نظر رکھے اور  مایوسی کو قریب بھی نہ آنے  دے۔( سرکار صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا اندازِ تبلیغِ دِین، ص ۲۰ تا ۲۴ ملخصاً)

12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام ’’یومِ تعطیل  اعتکاف ‘‘

اےعاشقانِ رسول!ان خوبیوں کے علاوہ مُبَلِّغ کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ ذیلی حلقے کے بارہ مَدَنی کاموں  میں بہت زیادہ مشغول رہنے والا ہو ،کیونکہ جو مُبَلِّغ ذیلی حلقے کے بارہ مَدَنی کاموں میں مضبوط ہوتا ہے اس کے علاقے میں عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کو مدینے کے بارہ چاند لگ جاتے ہیں،لہٰذا مبلغینِ دعوت ِ اسلامی کو چاہئے کہ اگر وہ اپنے علاقے میں دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام پھلتا اور پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ اپنے علاقوں میں ذیلی حلقے کے12 مَدَنی کاموں کو مضبوط تر بنانے کی کوششیں تیز کردیں۔یاد رہے!12 مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک  مَدَنی کام”یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکافبھی