Book Name:Ambiya-e-Kiram Ki Naiki Ki Dawat
دُنیا آج ”امیرِ اہلسنّت“کے لقب سے جانتی ہے،قربان جاؤں!آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطاکردہ اِس عظیم مَدَنی مقصد پر کہ”مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے۔“اِنْ شَآءَ اللہ۔اِس مدنی مقصد کو اگرگہرائی سےسمجھا جائے توپتہ چلتاہے کہ نیکی کی دعوت عام کرنے کا گویاایک بہت بڑامِشن(Mission)دے دیا گیاہو،ساری زندگی اگرنیکی کی دعوت دینے کا سلسلہ جاری رہے تو شایدپھربھی ہم پوری طرح حق ادا نہ کرسکیں۔آج ہم نے انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلام کے نیکی کی دعوت عام کرنے کے عظیمُ الشّان واقعات سُنے،ان ایمان افروز واقعات سے ہمیں بھی اپنے اندرنیکی کی دعوت کو عام کرنے کا جذبہ پیداکرنا چاہئے،اگرپہلے اِس معاملے میں سُستی تھی تو اس کو چُستی سے بدل دینا چاہئے،آج تو بہت آسانیاں ہیں،کسی کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے شاید ہی کسی کو پتھروں کا سامنا کرنا پڑاہو،بلکہ اس کے بجائے چائے پانی کی دعوت پیش کی جاتی ہوگی،عمدہ اورلذیزکھانوں کی دعوت دی جاتی ہوگی،اِتنی آسانیوں اورسہولتوں میں تو ہمیں نیکی کی دعوت زِیادہ سے زِیادہ عام کرنی چاہئے۔
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!عاشقانِ رسول کی مسجد بھرو مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہئے اور نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچاتے رہیے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں رہتے ہوئے نیکی کی دعوت عام کرنے کے کئی مواقع ہمیں ملتے رہتے ہیں،ہمیں اپنے روزانہ کے معمولات میں سے کچھ نہ کچھ وَقْت تو اِس عظیم مَدَنی کام کے لیے ضرورنکالناہی چاہئے،جس کو جتنی اور جیسی سہولت ملتی ہو،دِین کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو پیش کرنا چاہئے اور12مَدَنی کاموں کی دُھومیں مچانی چاہئیں،کہیں” صدائے مدینہ“ کے ذریعے ہم مسجدوں کو آبادکرنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں تو کہیں”بعدِ فجرتفسیرِ قرآن کے حلقے“کے ذریعے فیضانِ قرآن سے مالامال ہو سکتے ہیں،کہیں ”مَدَنی درس“ کے ذریعے عاشقانِ رسول تک عِلْمِ دِین کی کِرنیں پہنچا