Ambiya-e-Kiram Ki Naiki Ki Dawat

Book Name:Ambiya-e-Kiram Ki Naiki Ki Dawat

اَلْحَمْدُلِلّٰہ اس نازک دور میں  عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ عاشقانِ رسول کی صحبت یقیناً ایک بہت بڑی نعمت ہے،لہٰذا موقع کو غنیمت جانتے ہوئے ان عاشقانِ رسول کی صحبت سے فیض اٹھانے کے لئے آئیے!آپ بھی عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے،اپنے مال اور وَقْت کے ذریعےنیکی کی دعوت کو عام کرنے میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی دنیا بھر میں 108سے زائدشعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے میں مصروفِ عمل ہے۔انہی میں سے ایک شعبہ”مجلسِ مالیات“ بھی ہے۔ دعوتِ اسلامی کے لئے جمع ہونے والے صدقاتِِ واجبہ مثلاً زکوۃ، فطرات،عشراور  صدقاتِ نافلہ مثلاً مساجد و مدارس ،جامعات،لنگر رضویہ ولنگر غوثیہ وغیرہ کی مَد میں جمع  ہونے والے  مَدَنی عطیات کو محفوظ بنانے ، اُن کا حساب کتاب رکھنے  اور ان کو شرعی تقاضوں کے مطابق خرچ کر نے کے لئے”مجلس مالیات“ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہمکتبۃ المدینہ کی طرف سے مدنی عطیات جمع کرنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں  کی شرعی رہنمائی  کے لئےرسالہ’’چندے کے بارے میں سوال جواب“اور ”چندہ جمع کرنے کی شرعی احتیاطیں“بھی  شائع کیا گیا ہے ۔ربِّ کریم”مجلسِ مالیات“کی کوششوں کو اپنی بارگاہ میں مقبول فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہم کتنے خوش نصیب ہیں کہ دامنِ مُصْطَفٰے ہمارے ہاتھوں میں ہے،اِس نازک دَورمیں اللہ پاک نے اُمّتِ مُسْلِمَہ کوایک وہ  عظیم رہنما عطافرمایاہے،جسے