Book Name:Faizan Rabi-ul-Akhir

روزوں کی کثرت کریں۔یاد رہے! رَبیعُ الْآخِر کے روزے نہ فرض ہیں نہ ہی واجب بلکہ نفل روزے ہیں۔

 اَلْحَمْدُلِلّٰہ!فرض روزوں کے عِلاوہ نَفْل روزے رکھنے کے بے شُمار دینی و دُنیوی فوائد ہیں اور ثواب تو اِتنا ہے کہ مرحبا،مثلاً

نفل روزوں کی برکتیں

روزوں کی بَرَکت سے اللہ کریم راضی ہوتا ہے،روزوں کی بَرَکت سے ایمان کی حفاظت ہوتی ہے،روزوں کی بَرَکت سے دوزخ سے نَجات نصیب ہوتی ہے،روزوں کی بَرَکت سے جنَّت میں داخلہ نصیب ہوجاتا ہے،روزوں کی بَرَکت سے معدے کی تکالیف اور اس کی بیماریاں ٹھیک ہو جاتیں اور نظامِ اِنہضام(یعنی کھانا ہضم ہونےکا نظام)بہتر ہوجاتا ہے،روزوں کی بَرَکت سے شوگر لیول(Sugar Level)، کولیسٹرول اوربلڈ پریشر میں اعتدال رہتا ہے اور ا س کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ نہیں رہتا، روزوں کی بَرَکت سے خون کی مقدار میں کمی ہو جاتی اور ا س کی وجہ سے دل کوانتہائی فائدہ مند آرام پہنچتا ہے،روزوں کی بَرَکت سے جسمانی کھچاؤ، ذہنی تناؤ ، ڈپریشن اور نفسیاتی امراض کا خاتمہ ہوتا ہے،روزوں کی بَرَکت سے موٹاپے میں کمی واقع ہوتی اور اضافی چربی ختم ہو جاتی ہےاورروزوں کی برکت سے بے اولادخواتین کے ہاں اولاد ہونے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔آئیے!ترغیب کے لئے روزوں کے فضائل پر مشتمل3 فرامینِ مصطفےٰ سنئے اور دعوتِ اسلامی کے ساتھ نفل روزوں کی تحریک میں شامل ہوجائیے،چنانچہ

نفل روزوں کے فضائل

(1)ارشاد فرمایا:جس نے ایک نفلی روزہ رکھا ،اللہ کریم اُس کیلئے جنّت میں ایک دَرَخْت لگائے گا