Book Name:Faizan Rabi-ul-Akhir
نیازکرنے میں رُکاوٹ ہوتو کسی بھی نیک کام میں وہ رقم خرچ کردیجئے) (ماہنامہ فیضانِ مدینہ،رَبیعُ الْآخِر ۱۴۴۰ھ،ٹائٹل پیج)
اے عاشقانِ غوثِ اعظم! ہو سکے تو ہر مہینے گیارہویں شریف کا اِہتمام کیجئے۔ضروری نہیں کہ اس کے لیے ہزاروں روپے ہی خرچ کیے جائیں بلکہ جتنا آسانی سے میسر ہو،اُسی سے اللہ پاک کے اس ولیِ کامل کی نیاز کیجئے، چنانچہ حکیم الاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:اگر ہرچاندکی گیارہویں شب یعنی دسویں او رگیارہویں تا ریخ کی درمیانی رات کو مقرر پیسو ں کی شیرینی مسلمان کی دکان سے خر ید کرپا بندی سے گیارہویں کی فا تحہ دیا کرے تو رزق میں بہت ہی بَرَکت ہوگی اور اِنْ شَآءَ اللہ کبھی پریشان حال نہ ہوگا مگر شر ط یہ ہے کہ کوئی تا ریخ ناغہ نہ کرے اور جتنے پیسے مقر ر کردے اس میں کمی نہ ہو اتنے ہی پیسے مقر ر کرے جتنے کی پابندی کرسکے۔ خود میں اس کا سختی سے پابند ہو ں اور اللہ پاک کے فضل سے اس کی خوبیاں بے شمار پاتا ہوں۔(اسلامی زندگی،ص۱۳۳)
ہم کو ’’گیارہ‘‘ کا ہے عدد پیارا، ان کی تاریخِ عرس ہے گیارہ
یوں عدد ہم کو پیارا گیارہ ہے، واہ کیا بات غوثِ اعظم کی
(وسائل بخشش مُرمَّم،ص۵۷۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو !ایمان اور عقائد کی دُرستی کے بعد تمام فَرائض میں نہایت اَہم و اَعظم نماز ہے۔(بہارِ شریعت ،۱/۴۳۳)قرآن و حدیث اس کی اَہمیّت سے مالامال ہیں۔ ایک روایت کے مطابق قِیامت کے روز سب سے پہلے نماز کا حساب لیا جائے گا۔(ابن ماجہ، ۲/۱۸۳،حدیث:۱۴۲۶