Book Name:Faizan Rabi-ul-Akhir

کاش!غوثِ پاک کے صدقے میں  ہم بھی اپنی ذات کی خاطر بِلا وجہ غُصّہ کرنے سے بچنے والے بن جائیں، اے کاش!غوثِ پاک کے صدقے میں  ہم بھی اپنی زبان کو فضولیات سے بچاتے ہوئے دن کا اکثر حصہ خاموشی اختیار کرنے/تلاوتِ قرآن کرنے/دُرود شریف پڑھنے والے بن جائیں، اے کاش!غوثِ پاک کے صدقے میں  ہم  بھی ہر مسلمان کو سلام کرنے والے بن جائیں، اے کاش!غوثِ پاک کے صدقے میں ہم بھی امیروں اور مالداروں کے پاس اپنی ذات کے لئے نہیں بلکہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے لیے فنڈ(چندہ)جمع کرنےاور قربانی کی کھالوں کے لئے رابطہ کرنے والے بن جائیں۔

ہُوں بظاہر بڑا نیک صورت                             کر بھی دے مجھ کو اب نیک سیرت

ظاہر اچھا ہے باطن بُرا ہے                             یاخدا تجھ سے میری دعا ہے

(وسائل بخشش مرمم،ص۱۳۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

اے عاشقانِ غوثِ اعظم!رَبیعُ الْآخِر کا مہینا جاری و ساری ہے۔

رَبیعُ الْآخِر”گیارہویں کا مہینا ہے“

رَبیعُ الْآخِر کوسرکارِ بغداد، حضورِ غوثِ پاک شیخ عبد القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے نسبت ہے کیونکہ اس ماہ کی 11 تاریخ  کو آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکا وصال ہوا تھا۔(مرآۃ الاسرار(مترجم)،ص۵۷۱۔ تاریخ مشائخ قادریہ، ۱/۱۷۱)اس لئے عاشقانِ اولیا حضورغوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی روح کو ثواب پہنچانے کے لئے نذرو نیاز کرتے ہیں ۔ اسی مناسبت سے اس ماہ کو”گیارہویں شریف“کا مہینا بھی کہا جاتا ہے۔

گیارہویں شریف کیا ہے ؟