Book Name:Faizan Rabi-ul-Akhir

واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نکاح میں آنے کے فقط 8 ماہ  بعد ہی ربیع الآخر چار ہجری کو مدینے شریف میں ہوا٭آپ کی عمر مبارک اس وقت 30برس تھی۔(زرقانی علی المواھب،۴/۴۱۸)٭آپ کی نمازِ جنازہ سَرورِ کا ئنات،فخرِ موجودات صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے پڑھائی اور اپنے پیارے ہاتھوں سےدفن بھی فرمایا۔ (طبقات ابن سعد،۸/۹۲)٭آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہا کا مزارِ مبارک جَنَّۃُ الْبَقِیع شریف میں موجود ہے۔ (ایضاً، ۸/۹۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

رَبیعُ الْآخِر کے مہینے کو رَبیعُ الْآخِر کہنے کی وجہ

          پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اسلامی سال کا چوتھا مہینا رَبیعُ الْآخِر ہے اور جب اسلامی مہینوں کے نام رکھے گئے تب رَبیعُ الْآخِر کا مہینا موسمِ بہار کے آخر میں پڑتا تھا، لہٰذا اسے رَبیعُ الْآخِر  کانام دیا گیا۔ (غیاث اللغات، باب رائے مہملہ، ص۲۹۵)

       اَلْحَمْدُلِلّٰہ!ماہِ رَبیعُ الْآخِر کوسرکارِ بغداد،حضور غوثِ پاک شیخ عبد القادِر جیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سے خاص نسبت ہے،یقیناً آپاللہ کریم کے نیک بندے،مقبول ترین ولی بلکہ تمام ولیوں کے سردار ہیں اور حضرت سُفیان بن عُیَینہرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتے ہیں:عِنْدَذِکْرِ الصَّالِحِیْنَ تَنْزِلُ الرَّحْمَۃُ یعنی نیک لوگوں کے ذِکر کے وقت رَحمت نازل ہوتی ہے۔(حلیۃ الاولیاء،رقم:۱۰۷۵۰،۷/ ۳۳۵)لہٰذا آج ہم بھی  ماہِ رَبیعُ الْآخِر سے مناسبت رکھنے والے اعمال اورحضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کا  ذکرِ خیر کرکے اللہ پاک کی رحمتیں لُوٹنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔آئیے!پہلے حضور غوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکا مختصرتعارف سُنتے ہیں: