Book Name:Faizan Rabi-ul-Akhir
کیوں کہوں بیکس ہوں میں ، کیوں کہوں بے بس ہوں میں تُم ہو میں تُم پر فِدا تُم پہ کروروں دُرُود
(حدائقِ بخشش،ص۲۷۰)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!حُصُولِ ثَواب کی خَاطِر بَیان سُننےسے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ’’نِـيَّةُ الْمُؤمِنِ خَـیـْرٌ مِّـنْ عَمَلِهٖ‘‘مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عَمَل سے بہتر ہے۔([1])
مسئلہ:نیک اور جائز کام میں جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
٭اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اوّل تا آخر بیان سنئے ٭پوری توجہ کےساتھ بیان سننے کی نیّت کیجئے، ٭ادب کے ساتھ بیٹھنے کی نیّت کیجئے٭اگر آپ کے پاس قلم(Pen/Pencil)، ڈائری ہے تو اَہَمّ نکات نوٹ کرنے کی بھی نیّت کر لیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےپیارےاسلامی بھائیو!آج کے بیان کا موضوع ہے”فیضانِ رَبیعُ الْآخِر“ جس میں اُمُّ الْمُؤمنِیْن حضرت زینب بنتِ خُزَیْمَہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا کا ذکرِ خیرسُنیں گے، حُضور غوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے اِیثار پر مشتمل ایک ایمان افروز واقعہ اور آپ کی سیرت کی چند جھلکیاں